جولائی ۲۰۲۵ء سے شروع ہونے والے اس کالج کے تعلق سے ریاستی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 4:22 PM IST | Siraj Shaikh | Mumbai
جولائی ۲۰۲۵ء سے شروع ہونے والے اس کالج کے تعلق سے ریاستی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
مہاراشٹرکے اُردو میڈیم کے طلبہ کیلئے خوش خبری ہے کہ رائے گڑھ ضلع کے مہسلہ شہر میں مہاراشٹر کا پہلا سرکاری یونانی میڈیکل کالج شروع ہو نے جا رہا ہے۔ تعلیمی سال ۲۰۲۵ءسےیہ کالج باقاعدہ شروع ہو جائیگا ۔ محکمہ طبی تعلیم نے دو روز قبل اس کانوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ۱۰۰؍ طلبہ کی گنجائش والے اس سرکاری یونانی میڈیکل کالج و اسپتال میں نیٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔اس ضمن میں فوری طور پر مہسلہ کے سرکاری اسپتال میں مکمل انفرا اسٹرکچر تیارکیاجارہاہے۔ جب تک ۱۰۰؍ بستروں پر مشتمل اسپتال اور کالج کا کام مکمل نہیں ہو جاتا تب تک یہ کالج یہیں چلایا جائیگا۔ اطلاع کہ مطابق ریاستی وزیر برائے بہبودیٔ خواتین و اطفال ادیتی تٹکر ے نے اس پروجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لی اور رکن پارلیمان سنیل تٹکر ے نے گزشتہ سال کے بجٹ میں ہی کالج کیلئے قطعہ اراضی اور عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: یاسین شاہ کا ڈلیوری بوائے سے سوِل جج بننےکا سفرقابل تقلید ہے
ریاستی محکمہ طبی تعلیم کے سیکریٹری د نيش واگھمارے نے میڈیا کو بتایا کہ نئی عمارتوں کی تعمیر اور انفرا اسٹرکچر کیلئے ۳؍ تا ۴؍ سال لگ جائیں گے لہٰذا فوری طور پر کالج شروع کرنے کیلئے مہسلہ کے سرکاری اسپتال میں طبی بورڈ کی گائیڈ لائن کے مطابق کام شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں کل ۷؍ بي یو ایم ایس کالج ہیں، ان میں سے ۳؍ سرکاری امداد یافتہ اور ۴؍ نجی (غیر امداد یافتہ) ہیں۔ ان کالجوں میں کل ۴۲۰؍ طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہے۔ تاہم ریاست میں کوئی سرکاری یونانی کالج موجود نہیں ہے۔ اسی مناسبت سے ،مہسلہ کےسا ور میں ایک نیا گورنمنٹ یونانی کالج اور اس سے سے منسلک ۱۰۰؍ بستروں کا اسپتال اسپتال قائم کرنے کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن گزشتہ ہفتے یعنی ۲۶؍ دسمبر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد ڈاکٹر مشتاق مقادم ، ناصر مٹھاگرے ریاض گھرآڑے ، ناظم حسوارے ، شاہد اُکئے ، مصطفیٰ پو نجيکر اور ناظم چوگلے نے رکن پارلیمان سنیل تٹکرے سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مبارکباد بھی دی۔ مولانا آزاد فائنا نشيل کارپوریشن کے چیئرمین مشتاق انتولے نےاس اقدام پر مسرّت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنیل تٹکر ے نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے جس کیلئے علاقے کی اقلیتیں اُن کی ممنون و مشکور ہیں۔