گزشتہ دنوں مہاراشٹر کی کابینہ نے رتن ٹاٹا کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن دینے کیلئے مرکز سے درخواست کرنے کی تجویز کو منظور کیا تھا۔ اب حکومت نے ایم ایس ایس یو کو رتن ٹاٹا کے اعزاز میں ان سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 14, 2024, 8:58 PM IST | Mumbai
گزشتہ دنوں مہاراشٹر کی کابینہ نے رتن ٹاٹا کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن دینے کیلئے مرکز سے درخواست کرنے کی تجویز کو منظور کیا تھا۔ اب حکومت نے ایم ایس ایس یو کو رتن ٹاٹا کے اعزاز میں ان سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل یونیورسٹی (ایم ایس ایس یو) کا نام تبدیل کرکے اسے مشہور صنعتکار رتن ٹاٹا سے منسوب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آنجہانی صنعتکار اور ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا کا ۹ اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔
گزشتہ دنوں مہاراشٹر کی کابینہ نے رتن ٹاٹا کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازنے کیلئے مرکز کو درخواست بھیجنے کی تجویز کو منظور کیا تھا۔ اب ریاستی حکومت نے ایم ایس ایس یو کو رتن ٹاٹا کے اعزاز میں ان سے منسوب کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
✨Inspiring the Future✨
— Maharashtra State Skills University (@MSSU_Official) October 14, 2024
Maharashtra State Skills University is now Ratan Tata Maharashtra State Skills University, honoring India`s leader. Officially declared on 14th October 2024📆#Inspiration #RatanTata #MSSU #MaharashtraStateSkillsUniversity pic.twitter.com/6nZiaUXU7I
ایم ایس ایس یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اپورو پالکر نے اس فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کار رتن ٹاٹا نے ہندوستان کی صنعتی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا بلکہ سٹارٹ اپ کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی اور جدت کو فروغ دیا۔ یونیورسٹی کا نقطہ نظر، رتن ٹاٹا جی کے خیالات سے کافی حد تک ہم آہنگ ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ یونیورسٹی کو ان سے منسوب کیا جارہا ہے۔ یہ اقدام عظیم صنعتکار کیلئے ایک زبردست خراج تحسین ہے اور آنے والے برسوں میں انہیں یاد رکھا جائے گا۔ مزید برآں، نیا نام یقینی طور پر ایم ایس ایس یو جیسی تکنیکی یونیورسٹی کی خدمات کی قدر میں اضافہ کرے گا جو ہنر مند افرادی قوت کے ساتھ نوجوانوں میں کاروباری ذہنیت پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی: آج سے چھوٹی گاڑیوں کیلئے ممبئی میں ٹول فری داخلہ، وزیر اعلیٰ کااعلان
۲۰۲۲ء میں قائم کی گئی ایم ایس ایس یونیورسٹی، حکومت کی زیرنگرانی پہلی اسکل یونیورسٹی ہے جو کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ میں کاروباری صلاحیتیں پروان چڑھانے کے علاوہ متعدد مہارتوں پر مبنی کورسیز پیش کرتی ہے۔ ریاست کے دارلحکومت ممبئی میں واقع، ایم ایس ایس یو کا دائرہ کار تمام ریاست میں پھیلا ہوا ہے۔ مختلف مہارتوں کی نشوونما اور پیشہ ورانہ کورسیز کے علاوہ، ایم ایس ایس یو اسٹارٹ اپ کلچر کی حوصلہ افزائی اور انکیوبیشن کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ یونیورسٹی، ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کیلئے سرمایہ اکٹھا کرنے میں مدد بھی کرتی ہے۔ اسی طرح، ایم ایس ایس یو کاروباری افراد کی تیاری اور ان کی حوصلہ افزائی پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔