• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: آج سے چھوٹی گاڑیوں کیلئے ممبئی میں ٹول فری داخلہ، وزیر اعلیٰ کااعلان

Updated: October 14, 2024, 4:39 PM IST | Mumbai

اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر کی ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک اہم اعلان میں، مہاراشٹر حکومت نے پیر کو ممبئی کے داخلی مقامات پر تمام پانچ ٹول بوتھوں پرچھوٹی گاڑیوں کیلئے مکمل ٹول فری کا اعلان کیا جس پر آج رات۱۲؍ بجے سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ اعلان کیا ہے۔

Vehicles pass through a toll booth in Mumbai. Photo: INN.
ممبئی کے ایک ٹول بوتھ سے گاڑیاں گزررہی ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر کی ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک اہم اعلان میں، مہاراشٹر حکومت نے پیر کو ممبئی کے داخلی مقامات پر تمام پانچ ٹول بوتھوں پر چھوٹی موٹر گاڑیوں کیلئے مکمل ٹول فری کا اعلان کیا جس پر آج رات۱۲؍ بجے سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے مبینہ طور پر مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے ممبئی کے پانچ کلیدی ٹول بوتھوں پر ٹول معافی کا اعلان کیا۔ بتا دیں کہ تقریباً۳ء۵؍ لاکھ گاڑیاں روزانہ ان ٹول کے ذریعے سفر کرتی ہیں جن میں سے ۷۰؍ ہزاربھاری گاڑیاں اور۲؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار چھوٹی گاڑیاں ہیں۔ آج حکومت نےچھوٹی گاڑیوں کو آدھی رات کے بعد سے شروع ہونے والے ٹول کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قطاروں میں لگنے والے وقت کی بھی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کئی مہینوں سے اس معاملے پر بحث کر رہی تھی، اور آج یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مالونی: تنازع کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی مذمت

ممبئی کے۵؍ انٹری پوائنٹس کون سے ہیں؟
اس فیصلے سے دہیسر، ملنڈ ویسٹ (ایل بی ایس روڈ)، واشی، ایرولی اور ملنڈ ایسٹ ٹول بوتھ پر چھوٹی موٹر گاڑیوں سے ٹول وصولی ختم ہو جاتی ہے۔ تمام ٹول پلازوں پر ایل ایم وی کیلئے۴۵؍ روپے وصول کئے گئے تھے۔ مذکورہ تمام ٹول پلازوں پر ٹول ختم کرنا کئی سیاسی جماعتوں اور شہریوں کے گروپوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس فیصلے سے مسافروں کو ٹول فیس اداکئےبغیر ممبئی کے اندر اور باہر سفر کرنے کی اجازت دے کر شندے حکومت نےسیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔چھوٹی موٹر گاڑیوں میں کاریں، جیپ، وین اور چھوٹے ٹرک شامل ہیں جو بنیادی طور پر مسافروں یا سامان کو لے جانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کلین اپ مارشل کی کارروائی

راج ٹھاکرے نے فیصلے کا خیر مقدم کیا
مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا’’ممبئی میں داخل ہونے والے تمام پانچ ٹول بوتھوں پر آدھی رات سےچھوٹی گاڑیوں کو ٹول سے مستثنیٰ ہوگا۔ میرے سینکوں نے ٹول وصولی میں شفافیت کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ یہ لمحہ ممبئی والوں کیلئے خوشی کا لمحہ ہے۔ میں ریاستی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، لیکن انہیں (ریاستی حکومت ) لوگوں کو یقین دلانا چاہئے کہ یہ صرف انتخابی فیصلہ نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بابا صدیقی کا قتل حکومت کی نااہلی کا نتیجہ، ریاست میں نظم ونسق کی قلعی کھل گئی

شیو سینا (یو بی ٹی) کی ایم پی پرینکا چترویدی کی تنقید 
ٹول معافی کے اعلان کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) کی ایم پی پرینکا چترویدی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایکس پوسٹ پر کہا کہ یہ فیصلہ آنے والی شکست سے بچنے کی آخری کوشش ہے۔ ضابطہ اخلاق سے قبل یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ ’مہاجھوتھی‘(مہاجھوٹی) حکومت کو معلوم ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، اس لئے عوام کے غصے سے اپنے آپ کو بچانے کیلئے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوشش کریں اور بچائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK