زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث، جامع مسجد اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد کے مرکزی داخلی راستوں پر اسمارٹ سینسرز اور جدید کیمروں سے لیس نگرانی کا نظام متعارف کرایا ہے۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 6:43 PM IST | Inquilab News Network | Riyadh
زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث، جامع مسجد اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد کے مرکزی داخلی راستوں پر اسمارٹ سینسرز اور جدید کیمروں سے لیس نگرانی کا نظام متعارف کرایا ہے۔
مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں بدھ کو عمرہ زائرین کی ریکارڈ تعداد پہنچی اور عمرہ ادا کیا۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، بدھ کو ریکارڈ ۵؍ لاکھ زائرین نے عمرہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے خپڑوسی خلیجی ممالک کے باشندوں کیلئے ٹرانزٹ ویزے پر عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے جو رمضان میں زائرین کی ریکارڈ تعداد کے پیچھے ایک ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔
Saudi Arabia has recorded its highest number of Umrah performers ever in a single day, with 500,000 pilgrims entering Masjid al-Haram 🕋 yesterday. pic.twitter.com/8zfebotlYi
— Life in Saudi Arabia (@LifeSaudiArabia) March 7, 2025
یہ بھی پڑھئے: ہارورڈ کے سائنسداں نے ریاضی کے فارمولہ سے خدا کے وجود کو ثابت کیا
بہتر انتظام کیلئے نیا نظام
اسلام کے مقدس ترین مسجد میں زائرین کی حفاظت اور نقل وحرکت کی آسانی کو یقینی بنانے کیلئے ہجوم کے انتظام کی جدید نظام کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث، جامع مسجد اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد کے مرکزی داخلی راستوں پر اسمارٹ سینسرز اور جدید کیمروں سے لیس نگرانی کا نظام متعارف کرایا ہے جس کا مقصد حقیقی وقت میں زائرین کو ٹریک کرنا اور متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل میں بھیڑ کی تقسیم کو بہتر بنا کر کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ نصب کئے گئے اسمارٹ کیمرے داخلے کے دروازوں پر نقل و حرکت کا پتہ لگاتے ہیں، جس سے بھیڑ والے مقامات کی فوری نگرانی کی جا سکتی ہے اور ہجوم کو درست طریقے سے سنبھالا جاسکتا ہے۔ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ نئی ٹکنالوجی فی الحال بڑے داخلی مقامات پر استعمال کی جارہی ہے لیکن جلد ہی اس کی بتدریج توسیع کی جائے گی تاکہ مسجد الحرام میں ہجوم کی نگرانی اور نقل و حرکت پر قابو پایا جا سکے۔