• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملائیشیا: لاپتہ پرواز ایم ایچ ۳۷۰؍ کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی

Updated: December 20, 2024, 10:09 PM IST | Inquilab News Network | Kuala Lumpur

ملائیشیا کے کولالمپور سے بیجنگ جارہی پرواز ایم ایچ ۳۷۰؍ راڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لا پتہ ہو گئی تھی۔ ۲۰۱۴ء سے اس جہاز کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اب ملائیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاپتہ پرواز ایم ایچ ۳۷۰؍ کی تلاش دوبارہ شروع کرے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے جمعہ کو کہا کہ ہوا بازی کی تاریخ میں سب سے پر اسرار طور پر غائب ہونے والی پرواز ایم ایچ ۳۷۰؍ کے۱۰؍ سال سے زائد عرصے کے بعد  ملائیشیانےاس جہاز کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ پرواز ایم ایچ ۳۷۰؍ ایک بوئنگ ۷۷۷؍ جہاز تھا، جس میں ۲۲۷؍ مسافر اور عملے کے ۱۲؍ افراد سوار تھے۔ یہ جہاز ۸؍ مارچ ۲۰۱۴ء کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر انتھونی لوک نے کہا کہ جنوبی بحر ہند میں ایک نئے علاقے کی تلاش کی تجویز ایکسپلوریشن فرم اوشین انفینٹی کی جانب سے آئی ہے، جس نے ۲۰۱۸ء میں طیارے کی آخری تلاش  ختم  کی تھی۔اگر جہاز کا مناسب ملبہ تلاش لیا جائے گا تو اس فرم کو ۷۰؍ ملین ڈالر کی رقم ادا کی جائےگی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مثبت وقت ہے۔ ملبہ مل جائے گا اور ہم اس کی تحقیق مکمل کر سکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بحر ہند کے ممالک تباہ کن سونامی کی ۲۰؍ ویں برسی منائیں گے

ملائیشیا کے تفتیش کاروں نے ابتدائی طور پر اس امکان کو رد نہیں کیا کہ طیارے کو جان بوجھ کر اتارا گیا ہو۔کچھ کا خیال ہے کہ جہاز کا ملبہ افریقہ کے ساحل اور بحر ہند کے جزیروں کی جانب بہہ گیا ہوگا۔ جہاز میں ۱۵۰؍ سے زائد چینی مسافر سوار تھے، جن کے رشتہ داروں نے ملائیشیا ایئر لائنز، بوئنگ، ہوائی جہاز کے انجن بنانے والی کمپنی رولز روائس اور الیانز انشورنس گروپ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔  ملائیشیا نے ۲۰۱۸ء میں اوشین انفینٹی کو جنوبی بحر ہند میں ملبہ تلاش کرنے کیلئے مقرر کیا،اگراسے طیارہ مل گیا تو اسے ۷۰؍ ملین ڈالر تک ادا کرنے کی پیشکش کی گئی، لیکن یہ دو کوششوں میں ناکام رہا۔اس کے بعد  ملائیشیا، آسٹریلیا اور چین کی جانب سے جنوبی بحر ہند کے ایک لاکھ بیس ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے میں سیٹلائٹ اور ہوائی جہاز کے درمیان خودکار رابطوں کے ڈیٹا پر مبنی زیر آب تلاشی کی مہم چلائی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK