مالیگائوں میں شپت سُرنگی دیوی کے درشن کیلئے غیر مسلموں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اسے مقامی زبان میں گڑھ کی یاترا کہتے ہیں ۔ درشن کیلئے جانے والوں میں مشرقی و مغربی خاندیش کے باشندوں کی کثرت ہوتی ہے ۔
EPAPER
Updated: April 09, 2025, 12:06 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
مالیگائوں میں شپت سُرنگی دیوی کے درشن کیلئے غیر مسلموں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اسے مقامی زبان میں گڑھ کی یاترا کہتے ہیں ۔ درشن کیلئے جانے والوں میں مشرقی و مغربی خاندیش کے باشندوں کی کثرت ہوتی ہے ۔
مالیگائوں میں شپت سُرنگی دیوی کے درشن کیلئے غیر مسلموں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اسے مقامی زبان میں گڑھ کی یاترا کہتے ہیں ۔ درشن کیلئے جانے والوں میں مشرقی و مغربی خاندیش کے باشندوں کی کثرت ہوتی ہے ۔ صنعتی شہر میں اولڈ آگرہ روڈ سے زائرین کے جتھے در جتھے گزرتے ہیں جسکے پیش نظر پولیس مستعد ہوگئی ہے ۔ ایس پی وِکرم دیش مانے کے احکامات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی تیغ بیر سنگھ سندھو کی قیادت میں مقامی پولیس فورس نے حساس علاقوں اور مشترکہ آبادی والے حصے میں رُوٹ مارچ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: کشمیراسمبلی میں وقف کے معاملے پر دوسرے دن بھی ہنگامہ
رُوٹ کی شروعات پولیس ہیڈ کوارٹر سے ہوئی ۔ شیو تیرتھ ، نیا بس اسٹیشن ، کھوکھا ناکہ ، جعفر نگر ، اولڈ آگرہ روڈ ، کے ڈی کارنر سے ہوتے ہوئے واپس پولیس ہیڈ کوارٹر میں اس کا اختتام عمل میں آیا ۔ تیغ بیر سنگھ نے کہا کہ رُوٹ مارچ سے قبل اولڈ آگرہ روڈ اور خواجہ غریب نوازؒ فلائی اوور کے نیچے پولیس اور مقامی افراد کے درمیان میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ میں امن وامان کی برقراری نیز گڑھ کی یاترا کے دوران ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کے خیال رکھے جانے پر خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال ہوا ۔ شہر مالیگاؤں ایکاتمتا سمیتی کے رکن یوسف الیاس نے کہا کہ دو سال قبل یاترا گزر رہی تھی اُس دوران ناگہانی واقعہ بھی رونما ہوا تھا ۔ اس تناظر میں امسال پولیس انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کیا ۔ شیر پور کا رتھ اولڈ آگرہ روڈ سے امن وامان کے ساتھ گزرتے ہوئے آگے کی منزل کی طرف گامزن ہوا ۔ اس موقع پر یاترا کے شرکاء اور رتھ کے منتظمین کا استقبال اولڈ آگرہ روڈ پر مسلم بھائیوں کی جانب سے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یاترا کی مناسبت سے درے گاؤں سے لے کر شیو تیرتھ تک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں آئی ہے ۔