• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ہماری ضمانت سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضامن‘‘

Updated: May 20, 2024, 11:17 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کے صدر کا دعویٰ، حکومت بننے پرنوجوانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والی’اگنی ویر یوجنا ‘ بند کرنے کا وعدہ۔

Congress Party President Mallikarjan Kharge has made many important promises during the election campaign. Photo: PTI
کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے انتخابی مہم کے دوران کئی اہم وعدے کئے ہیں۔ تصویر :پی ٹی آئی

: کانگریس صدر ملکارجن گھرگے کا کہناتھا، ’’ ہماری ضمانت سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضامن ہے۔ کانگریس نے اپنے منشور میں جو ۵؍ انصاف اور۲۵؍ ضمانتیں ملک کے شہریوں کو دینے کا وعدہ کیا ہے، ان میں سب کیلئے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ضمانت ہے۔ ‘‘ کھرگے نےاتوار ایکس پر کو اپنے ایک بیان میں کہا، ’’ کانگریس کا۵؍ انصاف اور۲۵؍ ضمانتوں کا ایجنڈا ہندوستان کے ہر شہری کو اقتصادی اور سماجی تحفظ کی مضبوط  ضمانت دیتا ہے۔ ‘‘ کانگریس نے وعدہ کیا، ’’آنے والی حکومت۳۰؍ لاکھ سرکاری آسامیاں بھر کر نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی بلکہ ایک دہائی سے زیر التواء ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، ای ڈبلیو ایس کے ریزرو عہدوں کو بھی پُر کرے گی اورنوجوانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والی اگنی ویر یوجنا کو بھی بند کرے گی۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر: شوپیاں میں سابق سرپنچ کا دن دہاڑے قتل

کھرگے نے کہا، ’’مہالکشمی گارنٹی کے تحت غریب خواتین کے کھاتوں میں ۸؍ ہزار۵؍سو روپے ماہانہ براہ راست منتقل کئے جائیں گے تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لڑ سکیں اور کچھ رقم بچا کر مالی طور پر خود کفیل بن سکیں۔ اب۲۵؍ لاکھ روپے کا مفت علاج کسی بھی عورت کو اپنے زیورات گروی رکھنے پر مجبور نہیں کرے گا۔ ‘‘ان کا مزید کہناتھا، ’’کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت، ان پٹ پر جی ایس ٹی کو ہٹانے اور مستحکم درآمدی برآمدی پالیسی ایک دور رس قدم ثابت ہوگا۔ مزدوروں کیلئے کم از کم اعزازیہ۴؍سو روپے یومیہ، فوڈ سیکوریٹی ایکٹ میں اناج کو۵؍ کلو سے۱۰؍ کلوگرام تک دگنا کرنا، شہری روزگار گارنٹی اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں کا سماجی تحفظ ایک تبدیلی کا قدم ہوگا۔ ‘‘
  اس بیان میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ذات پات کی مردم شماری سے گنتی، پانی، جنگل اور زمین کی قانونی تحفظ کی گارنٹی، چھوٹی جنگلاتی پیداوار پرایم ایس پی کی ضمانت اور انصاف کے وعدوں سے برابری کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ ‘‘ ان کا یہ بھی کہناتھا، ’’ کانگریس کو ملک کے عوام کا ملا ہے بھرپور ساتھ، کیونکہ ہاتھ بدلے گا حالات۔ ‘‘
 ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ مودی نے ملک کے صرف ۲۲؍ افراد کو ارب پتی بنایا ہے لیکن انڈیا اتحاد ملک کے ہر غریب گھر سے ایک خاتون کے کھاتے میں ہر مہینے آٹھ ہزار پانچ سو روپے ڈال کر انہیں لکھ پتی بنانے کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج آئین خطرے میں ہے تو اسے ہر حال میں بچانا ہوگا۔ بی جےپی اورآر ایس ایس اس پر حملہ بول رہے ہیں۔ امبیڈکر کا آئین، مہاتما گاندھی کا آئین، جواہر لال نہرو اور ہندوستان کے آئین کو کوئی بھی طاقت تبدیل نہیں کرسکتی۔ کھرگے کے مطابق ہندوستان کے معاشی نظام کو نریندر مودی نے ختم کردیا ہے۔ ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے اسے پٹری پر لانے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ 

کانگریس صدر کھرگے کے اہم اعلانات 
مہالکشمی گارنٹی کے تحت غریب خواتین کے کھاتوں میں۸؍ ہزار۵؍سو روپے ماہانہ براہ راست منتقل کئے جائیں گے تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لڑ سکیں اور کچھ رقم بچا کر مالی طور پر خود کفیل بن سکیں۔ 
اب۲۵؍ لاکھ روپے تک کا  مفت علاج جس سے کسی بھی عورت کو اپنے زیورات گروی رکھنے پر مجبور نہیں ہونا پڑے گا 
 کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت، اِن پٹ پر جی ایس ٹی  ہٹانے اور مستحکم درآمدی برآمدی پالیسی لائی جائے گی۔یومیہ مزدوروں  کے لئے کم از کم  اجرت ۴؍سو روپے یومیہ جبکہ انہیں مفت اناج کی سہولت بھی دی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK