• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’مودی کی گیارنٹی‘ پر کھرگے کا شدید حملہ، وزیراعظم پر کانگریس کی نقل کا الزام عائد کیا

Updated: April 13, 2024, 12:07 PM IST | Agency | Kalaburagi

کانگریس صدر نے کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل میں کانگریس کے ذریعہ نافذ کی گئی پالیسیوں کا حوالہ دیا،سوال کیا کہ اُن کی کون سی گیارنٹی پوری کی گئی؟

Mallikarjan Kharge is directly targeting Modi in his rallies. Photo: INN
ملکارجن کھرگے اپنی ریلیوں میں براہ راست مودی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ’’مودی کی گیارنٹی‘‘ کے بلند بانگ دعوؤں  کی ہوا نکالتے ہوئے جمعہ کو الزام لگایا کہ وزیراعظم مودی کانگریس کی نقل کررہے ہیں۔ انہوں   نے نشاندہی کی کہ کانگریس نے کئی ریاستوں   میں  انتخابی مہم کے دوران گیارنٹی دی اور الیکشن جیتنے کےبعد انہیں  نافذ کیا۔ کانگریس صدر نے کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل کی مثال پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’ آپ کی (بی جے پی کی) ضمانت کہاں ہے؟ ہمیں بتائیں۔ ‘‘
  وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’مودی کی گیارنٹی‘‘ کے نعرہ کا ذکرکرتے ہوئے انہوں   نے کہا کہ ’’آپ (بی جے پی) کی کیا ضمانت ہے؟ اب وہ (مودی) ’’مودی کی گارنٹی‘‘ کہتے گھوم رہے ہیں۔ وہ ہماری نقل کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس گارنٹی اسکیمیں ہیں جنہیں کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل پردیش میں کانگریس حکومتوں نے نافذ کیا ہے۔ آپ کی (بی جے پی کی) ضمانت کہاں ہے؟ اگر ہیں  تو ہمیں بتائیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیجریوال کی طرح ہیمنت سورین کی گرفتاری کیخلاف بھی۲۱؍ اپریل کو رائے رانچی میں ’انڈیا‘ اتحاد کی ریلی

کھرگے کلبورگی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار رادھا کرشن دودامنی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مسٹر مودی کو چیلنج کیا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر میں رام للا کی مورتی پر حلف لیں اور بتائیں کہ کیا ان کی پارٹی نے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے جیسے کہ روزگار کی فراہمی، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا اور شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں ۱۵؍ لاکھ جمع کرنا۔ 
 کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کرناٹک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس پر مہنگائی اور غریبوں پر ظلم و ستم کا الزام لگاتے ہوئے بدعنوانی کے داغدار لوگوں کو بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کرنے اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔ 
 کانگریس صدر نے بی جے پی کی قیادت پر الزام لگایا اور کہا کہ خاص طور پر مودی اور امیت شاہ بدعنوان لوگوں کو وائٹ کالر بنانے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ پارٹی نے نشاندہی کی کہ بدعنوانوں کو معاف نہ کرنے کے وعدوں کے باوجود بدعنوان افراد کو انھوں نے اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK