Updated: December 08, 2023, 5:41 PM IST
| Kolkata
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی کی ممبر پارلیمان مہوا موئترا کی رکنیت منسوخ ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی ویدانتا سیاست ہے لیکن مہوا موئترا یہ جنگ جیتیں گی۔ بی جے پی ہمیں الیکشن میں شکست نہیں دے سکتی اس لئے ویدانتا سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ۔ تصویر: آئی این این
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی کی ممبر پارلیمان مہوا موئترا کی رکنیت منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہارکیا اور اسے بی جے پی کی ویدانتا سیاست کا صریح فعل قرار دیا۔واضح رہے کہ آج سوال پوچھنے کیلئے پیسے لینے کے معاملے میں اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کی وجہ سے مہوا موئترا کولوک سبھا سے برخاست کر دیا گیا ہےجس کیلئے اپوزیشن نے احتجاج کیا اورمہوا موئترا کو اس معاملے میں بولنے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ہی بھی پڑھئے: ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئترا کی رکنیت منسوخ
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ یہ بی جے پی کی ویدانتا سیاست ہے۔ یہ جمہوریت کو قتل کر رہے ہیں۔ یہ ناانصافی ہے۔ مہو ا موئترا ہی یہ جنگ جیتیں گی۔ لوگ بی جے پی کو اس کا سخت جواب دیں گے۔ اگلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی شکست ہو گی۔پارلیمانی جمہوریت کیلئے یہ شرم کی بات ہے۔ جس طرح مہوا موئترا کو برخاست کر دیا گیا اس کیلئے ہمیں افسوس ہے۔ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بی جے پی ہمیں الیکشن میں نہیں ہرا سکتی اس لئے وہ ویدانتا سیاست کھیل رہی ہے۔ آج افسوس کا دن اورہندوستان پارلیمانی جمہوریت سےغداری ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار والی مرکزی حکومت نے مہوا موئترا کو ان الزامات کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا بھی وقت نہیں دیا۔مہوا موئترا بڑے اختیارات کے ساتھ پارلیمنٹ میں واپس آئیں گی۔ بی جے پی یہ سوچتی ہے کہ اس کے پاس اکثریت ہے اس لئے وہ کچھ بھی کر سکتی ہےلیکن بی جےپی یہ بھول گئی ہے کہ وہ دن بھی آئے گا جب وہ اقتدار میں نہیں رہے گی۔اپوزیشن لیڈران کے احتجاج اور مطالبات کے بعد بھی انہیں پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔