ایک ۲۱؍سالہ سالہ شخص کی ٹرین کی ٹکر لگنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے پلیٹ فارم کے کنارے پر اپنے موبائل فون میں مصروف تھا اور آنے والی ٹرین نظر سے بے خبر تھا۔
EPAPER
Updated: December 02, 2024, 9:07 PM IST | Agency | Mulund
ایک ۲۱؍سالہ سالہ شخص کی ٹرین کی ٹکر لگنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے پلیٹ فارم کے کنارے پر اپنے موبائل فون میں مصروف تھا اور آنے والی ٹرین نظر سے بے خبر تھا۔
ملنڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک ۲۱؍سالہ سالہ شخص کی ٹرین کی ٹکر لگنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے پلیٹ فارم کے کنارے پر اپنے موبائل فون میں مصروف تھا اور اسے آنے والی ٹرین نظر نہیں آئی۔ مرنے والے کی شناخت جئیش سنجے شیلکے کے طور پر ہوئی ہے جو بھانڈوپ ویسٹ کے ٹیمبی پاڑہ کا رہائشی تھا۔
یہ بھی پڑھئے: کرلا: ایس ٹی ڈپو میں کھودے گئے گڑھے میں گرکر بچہ ہلاک
کرلا ریلوے پولیس نے کیس درج کر کے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح پیش آیا جب شیلکے پلیٹ فارم نمبر ۴؍پر ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ تقریباً ۱۰؍بجکر ۱۰؍منٹ بجے ٹرین آئی اور شیلکے کو ٹکر مار دی۔کرلا ریلوے ڈویژن کے سینئر انسپکٹر سمبھاجی یادو نے بتایا ک’’ہم نے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے اور دیکھا کہ شیلکے اپنے موبائل فون میں مشغول تھے۔ وہ پلیٹ فارم کے کنارے پر کھڑے تھے اور آنے والی ٹرین کو نہیں دیکھ سکے۔ مقامی لوگوں نے انہیں پیچھے کھینچنے کی کوشش کی لیکن ٹرین نے انہیں ٹکر مار دی۔‘‘ شیلکے کو اگراول اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں داخلہ سے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔