• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور: کوکی برادری کا احتجاج، مرکزی حکومت سے نسلی تشدد ختم کرنے کی اپیل

Updated: June 25, 2024, 4:18 PM IST | Imphal

منی پور میں کوکی برادری نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر ریاست میں گزشتہ سال سے جاری نسلی تشدد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مظاہرین نے ریلی کے دوران مرکز سے یونین ٹیریٹری کا مطالبہ کیا ہے اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو میمونڈرم بھی پیش کیا ہے۔

Kuki protestors during the rally. Image: X
کوکی مظاہرین ریلی کے دوران۔ تصویر: ایکس
  • منی پور میں کوکی برادری کی قیادت والے اضلاع میں وسیع پیمانے پر احتجاج ہوا ہے جس میں مظاہرین نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ شمال مشرقی ریاست میں نسلی تشدد کو حل کرے جس کے نتیجے میں سیکڑوں جاں بحق اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ ریلیوں کے دوران ، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر لئے ہوئے تھے جن پر مختلف پیغامات قلمبند تھے جیسے ’’کوکی برادری کے طبقے کے لوگوں کے فوری طور پر سیاسی حل نکالنے کیلئے ہم عوامی ریلی کر رہے ہیں۔‘‘

ریلی میں شامل سیکڑوں مظاہرین نے مرکز سے یونین ٹیریٹری کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔ لیڈران کا کہنا ہے کہ کوکی برادری کے پاس صرف ایک یہی حل ہے جو گزشتہ ۳؍ مئی سے ریاستی تعاون شدہ تشدد کا سامنا کر رہےہیں۔‘‘ کوکی برادری نے کوکی قیادت والے اضلاع جیسے چوراچندرپور، کانگپوکپی، چندیل، فیرزول جیری بام اور تینگنوپال ضلع میں ریلی نکالی تھی۔یہ ریلی انڈی جینیس ٹرائبل لیڈر فارم (آئی ٹی ایل ایف) اور کوکی انپی منی پور(کے آئی ایم) نے منعقد کی تھی۔ 

یہ کوکی برادری نے کوکی قیادت والے اضلاع جیسے چوراچندرپور، کانگپوکپی، چندیل، فیرزول جیری بام اور تینگنوپال ضلع میں ریلی نکالی تھی۔یہ ریلی انڈی جینیس ٹرائبل لیڈر فارم (آئی ٹی ایل ایف) اور کوکی انپی منی پور(کے آئی ایم) نے منعقد کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی حملوں اورافراتفری میں۲۱؍ ہزار فلسطینی بچے لاپتہ ہونے کا انکشاف

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جو بینر لئے ہوئے تھے اس پر اس طرح کے پیغامات درج تھے ’’امن اور انصاف کیلئے ہمیں یونین ٹیریٹری چاہئے‘‘اور ’’ہم میتی برداری کے ساتھ زبردستی اتحاد قائم کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔‘‘ مظاہرین نے ریلی کے دوران زور دیا کہ قانون ساز مجلس کے ساتھ یونین ٹیریٹری، جیسا کے آئین کے آرٹیکل ۲۳۹؍ اے کے تحت فراہم کی گئی ہے، ہی تشدد کا واحد حل ہے۔ کوکی اداروں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو اپنے مختلف ضلعی انتظامیہ کے ذریعے میمونڈرم پیش کیا ہے جس میں انہوں نے زور دیا ہے کہ سیاسی حل کیلئے ان کےمطالبے پر غور کیا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK