• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جج کے کیس سے علاحدہ ہونے پر سیسودیا کی ضمانت پر سماعت ملتوی

Updated: July 12, 2024, 12:04 PM IST | Agency | New Delhi

عدالت میں سماعت شروع ہونے پرجسٹس سنجیو کھنہ نے بتایا کہ سنجے کمار ذاتی وجوہات کی بناء پرکیس سننا نہیں چاہتے۔

Manish Sisodia. Photo: INN
منیش سیسودیا۔ تصویر : آئی این این

سپریم کورٹ میں جمعرات کو سیسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ملتوی کر دی گئی، ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں سیسودیا کی عرضی پر سماعت کرنے والے جج نے خود کو معاملہ سے علاحدہ کر لیا۔ واضح رہےکہ منیش سیسودیا تقریباً۱۶؍ ماہ سے جیل میں ہیں اور کئی بار ضمانت کی درخواست پیش کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کمار نے منیش سیسودیا کی درخواست ضمانت کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ اور شراب پالیسی معاملے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اراکین اسمبلی بیدی رام اور وپل دوبے کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ

سیسودیا نے اس معاملے میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ، سنجے کرول اور سنجے کمار نے اس کیس کی سماعت کرنی تھی، لیکن کمار نے خود کو اس سے الگ کر لیا۔ عدالت عظمیٰ کی بینچ نے کہا کہ منیش سیسودیا کی درخواست کی سماعت ایک اور بینچ کرے گی، جس میں جسٹس سنجے کمار حصہ نہیں ہوں گے۔ جیسے ہی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس کھنہ نے کہا کہ ہمارے بھائی کو کچھ مسئلہ ہے، وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے کیس نہیں سننا چاہتے۔ ای ڈی اورسی بی آئی دونوں نے شراب پالیسی معاملے میں سیسودیا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ دونوں معاملوں میں ابھی تک ٹرائل شروع نہیں ہوا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ دوسری بینچ ۱۵؍جولائی کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ یا درہےکہ سیسودیا کو۲۶؍فروری ۲۰۲۳ء کو گرفتار کیاگیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK