۳؍افراد گرفتار،اسمبلی اجلاس میں معاملہ کی گونج،وزیر اعلیٰ نے کلیدی ملزم کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا۔
EPAPER
Updated: December 21, 2024, 5:51 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan
۳؍افراد گرفتار،اسمبلی اجلاس میں معاملہ کی گونج،وزیر اعلیٰ نے کلیدی ملزم کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا۔
یوگی دھام علاقے میں واقع اجمیرا ہائٹس سوسائٹی میں رہائش پزیر مہاراشٹر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(ایم ٹی ڈی سی) کے مینجر اکھلیش شکلا نے غنڈوں کو بلا کر انتہائی معمولی تنازع میں ایک مراٹھی خاندان اور صلح صفائی کرنے والے ۲؍ افراد کی بے رحمی سے پٹائی کر دی تھی۔ اس واقعے میں ۳؍ افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کھڑک پاڑہ پولیس نے اکھلیش شکلا سمیت ۳؍ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ چونکہ ملزم نے مراٹھی فیملی کے خلاف انتہائی تضحیک آمیز تبصرہ کیا تھا لہٰذا اس معاملے کی گونج جمعہ کو مہاراشٹر اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ دیویندرفرنویس نے بد زبان اکھلیش شکلا کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے اسے نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکھلیش شکلا اجمیرا ہائٹس میں رہائش پذیر ہے۔ اس کے پڑوس میں ابھیجیت دیشمکھ اور وجے کلویکٹے رہتے ہیں۔ بدھ کی شب شکلا نے گھر کے باہراگربتی جلائی جس کا دھواں وجے کے گھر میں داخل ہو رہا تھا۔ اس بارے میں اس نے شکلا کو اگر بتی بجھانے کو کہا۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی: کانگریس کے دفتر پر بی جے پی ورکروں کی توڑ پھوڑ، پولیس کا لاٹھی چارج
اس بات پر دونوں کا جھگڑا ہو گیا۔ کچھ دیر بعد اکھلیش شکلا نے ۸؍سے ۱۰؍ غنڈے بلائے اور سوسائٹی کے لوگوں کیساتھ مارپیٹ کرنے لگا۔ اس مار پیٹ میں ابھجیت دیشمکھ بری طرح سے زخمی ہو گئے جن کا سائن اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس تنازع کے دوران شکلا نے مہاراشٹرین لوگوں کے خلاف نازیبا کلمات بھی ادا کئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم این ایس نے اکھلیش شکلا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ جمعہ کو اس واقعے کی گونج مہاراشٹر اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ کلیان کے ڈی سی پی اتل جھینڈے نے شام ہوتے ہوتے اکھلیش شکلا، سمیت جادھو اور درشن بوڈارے کو گرفتار کیا۔اس معاملے میں رکن اسمبلی وشوناتھ بھویئر نے کہا کہ غیر مراٹھی لوگ مہاراشٹر میں رہ کر مراٹھی لوگوں کے ساتھ داداگیری اور نازیبا کلمات ادا کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔