امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو، کنیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والی گاڑیوں اور ان کے پرزوں پر ڈیوٹی میں نظرثانی کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان پر ٹیرف میں چھوٹ دینے کے عندیہ کے بعد مقامی سطح کے ساتھ ساتھ عالمی بازار میں بھی زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے منگل کوبڑی چھلانگ لگائی۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت۔ تصویر: آئی این این
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو، کنیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والی گاڑیوں اور ان کے پرزوں پر ڈیوٹی میں نظرثانی کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان پر ٹیرف میں چھوٹ دینے کے عندیہ کے بعد مقامی سطح کے ساتھ ساتھ عالمی بازار میں بھی زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے منگل کوبڑی چھلانگ لگائی۔
۳۰؍ شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس۱۵۷۷ء۶۳؍ پوائنٹس یا ۲ء۱۰؍ فیصد بڑھ کر۷۶؍ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان کو عبور کر کے ۵؍ تجارتی سیشنوں کے بعد ۷۶۷۳۴ء۸۹؍ پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی ۵۰۰ء۰۰؍ پوائنٹس یا۲ء۱۹؍ فیصد سے ۲۳؍ ہزار پوائنٹس سے زیادہ۲۳۳۲۸ء۵۵؍ پوائنٹس تک پہنچ گئے۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ۳ء۰۲؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۴۱۴۸۹ء۸۶؍ پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ ۳ء۲۱؍فیصد اضافے کے ساتھ ۴۷۲۶۹ء۸۳؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھئے:مارچ میں تھوک مہنگائی کی شرح ۴؍ ماہ کی نچلی سطح پر
اس دوران بی ایس ای پر کل۴؍ ہزار ۲۵۷؍ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے۳؍ ہزار۳۰۲؍ میں خریدے گئے جبکہ ۷۸۵؍ میں فروخت ہوئے جبکہ۱۷۰؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر ٹریڈنگ کے لئے رکھے گئے۳؍ہزار۹؍ کمپنیوں کے حصص میں سے۲؍ ہزار۵۴۷؍ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، ۳۷۷؍ کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور۸۵؍ کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے آٹوز اور آٹو پارٹس پر عائد ۲۵؍فیصد درآمدی ڈیوٹی (ٹیرف) میں تبدیلی کے عندیہ کے بعد منگل کو یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھاکہ وہ میکسیکو، کنیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والی گاڑیوں اور ان کے پرزوں پر ٹیرف میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں۔