• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ماریشس: منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان

Updated: December 28, 2024, 5:53 PM IST | Port Louis Image: vale_t

ماریشس میں وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ’’آج ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات کے دن انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک کی تمام سرکاری اور نجی دفاتر کی عمارتوں میں غروب آفتاب پر پرچم سرنگوں کیا جائے گا۔‘‘

Manmohan Singh`s last rites were performed this morning. Photo: INN
منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج صبح ادا کی گئی تھی۔ تصویر: آئی این این

ماریشس نے ملک کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اعزاز میں تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں سورج غروب ہونے تک اپنا قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے نوٹ میں ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام کے دفتر نے نجی سیکٹر کے تمام دفاتر کو پرچم سرنگوں کرنے کاکہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے نوٹ میں نشاندہی کی ہے کہ ’’ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موت کے بعد آج ان کی آخری رسومات کے دن انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوام کو یہ مطلع کیا جارہا ہے کہ سرکاری عمارتوں میں غروب آفتاب تک پرچم سرنگوں کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حوثیوں کے کئی مراکز پر اسرائیل کی بمباری سےتباہی

نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’نجی سیکٹر کے بھی تمام دفاتر کو اپنے پرچم سرنگوں کرنے ہوں گے۔‘‘ کیاد رہے کہ ۲۰۰۴ء سے ۲۰۱۴ء تک ملک کے وزیر اعظم کے طورپر خدمات انجام دینے والے منموہن سنگھ معاشیات میں نئی اصلاحات کے نفاذ کیلئے جانے جاتے ہیں۔ جمعرات کو ۹۲؍ سال کی عمر میں جمعرات کی رات کو ان کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے دہلی کے ایمس اسپتال میں آخری سانسیں لی تھیں۔ ان کے دور حکومت میں ماریشس اور ہندوستان کے باہمی تعلقات بہتر ہوئے تھے۔ منموہن سنگھ کی آخری رسومات نگھم بودھ گھاٹ، دہلی، میں سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی گئی ہے۔ منموہن سنگھ ہندوستان کے پہلے سکھ وزیر اعظم تھے۔ وہ طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے چوتھےو زیراعظم تھے۔منموہن سنگھ آربی آئی کے گورنر بھی رہ چکے تھے۔ ان کی معاشی سمجھ نے ہندوستان کی معیشت کو ترقی عطا کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK