• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میکڈونلڈ: غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت کے سبب چار سال میں پہلی بارکمپنی کو نقصان

Updated: July 30, 2024, 1:02 PM IST | Washington

غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنا مشہور فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈکو بھاری پڑا، عوامی بائیکاٹ کے نتیجے میں کمپنی کو چار سالوں میں پہلی بارنقصان کا سامناکرنا پڑا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مشہور فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ امسال کی دوسری سہہ ماہی میں اسے ایک فیصد کا نقصا ن ہوا ہے،امریکہ میں میک ڈونالڈ کی فروخت میں صفر اعشاریہ سات فیصدی کی کمی ہوئی ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے مینو میں کھانوں کی قیمتیں بڑھی ہیں جبکہ گاہکوں کی تعداد کم ہوئی ہے، جس کا نتیجہ خسارہ کی صورت میں ظاہر ہوا۔پیر کو جو رپورٹ ظاہر کی گئی اس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کمپنی کےآپریٹیڈ سیگمینٹ میں ۱ء۱؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔جبکہ بین الاقوامی ڈیولپمنٹل لائسنسڈ مارکیٹ سیگمینٹ میں ۳ء۱؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے : اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا سٹی پارک پانی میں!

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے جنگ اور چین میں منفی فروخت ، جاپان اور لاطینی امریکہ کی مثبت فروخت پر غالب آگئی۔مجموعی طور پر میک ڈونلڈ کا منافع سالانہ تخمینہ کے مطابق ۵ء۶؍ بلین ڈالر ہے جو ایک فیصد زیادہ ہے لیکن بازار کی توقع کے لحاظ سے کم ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میک ڈونلڈ کی  دوسری سہ ماہی میں کل آمدنی میں ۱۲؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو تقریباً ۲؍ بلین ڈالر سے ذرا کم ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں کمپنی کے اسرائیل کے تعلق سے نقطہ نظر کے سبب دنیا بھر میں بائیکاٹ کے سبب میک ڈونلڈ کو مالی طور پر ۲۰۲۳؍ کے آخری سہ ماہی میں خسارہ کا سامنا کرنا پڑا،۲۰۲۴ءکے دوسری سہ ماہی میں ایک فیصد کامالی خسارہ ۲۰۲۰ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ کمپنی کا منافع زوال کا شکار ہوا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK