سعودی عرب میں واقع مسلمانوں کے مقدس مقام مدینہ میں ۲۰۲۳ء میں ایک کروڑ ۴۱؍ لاکھ زائرین نے سفر کیا، یہ تعداد ۲۰۱۴ء کے مقابلے میں ۱۲۴؍ فیصد زیادہ ہے، سعودی حکام زائرین کی مذہبی سیاحت کا خیال کرتے ہوئے پیغمبرﷺ سے وابستہ ۱۰۰؍ مقامات تیار کر رہے ہے۔
EPAPER
Updated: October 22, 2024, 10:09 PM IST | Riyadh
سعودی عرب میں واقع مسلمانوں کے مقدس مقام مدینہ میں ۲۰۲۳ء میں ایک کروڑ ۴۱؍ لاکھ زائرین نے سفر کیا، یہ تعداد ۲۰۱۴ء کے مقابلے میں ۱۲۴؍ فیصد زیادہ ہے، سعودی حکام زائرین کی مذہبی سیاحت کا خیال کرتے ہوئے پیغمبرﷺ سے وابستہ ۱۰۰؍ مقامات تیار کر رہے ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۳ء میں مدینے کا سفر کرنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ ۴۱؍ لاکھ تھی۔ جبکہ ۲۰۱۴ء کے مقابلے میں اس تعداد میں ۱۲۴؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مدینے کے ترقیاتی حکام کے مطابق گزشتہ سال زائرین نے کل ۴۹؍بلین سعودی ریال خرچ کئے ، اور اوسطاً ۱۰؍دن قیام کیا۔ گزشتہ دہائی میں مدینہ کا سفر کرنے والوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، اور یہ مقدس شہر سعودی عرب کا سب سے اہم سیاحتی مرکز بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سوڈان: ناقص تغذیہ کے سبب ۲؍سال سے کم عمر کے تین بچوں کی موت
مدینے کا سفر کرنے والے زائرین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت مسجد نبویﷺ میں گزاریں، اس کے علاوہ تاریخی مسجد قبا، اور پیغمبر ﷺ سے وابستہ مقامات کا دورہ کریں۔ سعودی حکام اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر مدینے کا سفر کرنے والے زائرین کے مذہبی جذبات اور روحانیت کی تسکین کی خاطر ۱۰۰؍ مقامات تیار کر رہی ہے۔یہ پہل سعودی ویژن ۲۰۳۰ء کے تحت’’ رحمان کے مہمان‘‘ پروگرام کےمقاصد کے مطابق ہے۔