• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: ناقص تغذیہ کے سبب ۲؍سال سے کم عمر کے تین بچوں کی موت

Updated: October 22, 2024, 9:08 PM IST | Khartoum

سوڈانی حکام نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی جنوبی پٹی میں ناقص تغذیہ کے سبب ۲؍ سال سے کم عمر کے ۳؍ بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ سوڈان میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کے سبب سیکڑوں بچوں کے فاقہ کشی کے نتیجے میں ہلاک ہونے کاخطرہ ہے۔

The risk of starvation in Sudan is increasing. Photo: X
سوڈان میں بھکمری کا خطرہ مزید بڑھ رہا ہے۔ تصویر: ایکس

سوڈانی حکام نے پیرکو اعلان کیا تھا کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی جنوبی پٹی میںناقص تغذیہ کے سبب ۳؍ بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ ممبر آف ساؤتھ بیلٹ ایمرجنسی روم نے سوڈانی خبر رساں ایجنسی کوبتایا ہے کہ ’’میڈیکل کے دفتر کو یہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ ’’خرطوم میں ناقص تغذیہ کے سبب ۳؍ بچوں کی موت ہوئی ہے جن کی عمریں ۲؍ سال سے کم ہیں۔سوڈان کے بشیر اسپتال کے تھیریوپیوٹک فیڈنگ ڈپارٹمنٹ کوہر ہفتے موصول ہونے والے معاملات ۵۵۰؍ تک پہنچ گئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لبنان پر حملے روکنے کیلئے اسرائیل کی مشروط پیشکش، امریکی مندوب کی بیروت آمد

انہوں نے سوڈان میں فاقہ کشی میں اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کے نتیجے میں سیکڑوں بچوں کی موت کا خطرہ ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ناقص تغذیہ کا اندازا، کھانے کی بربادی، بچے کی نشوونما میں رکاوٹ، کم وزن اور وٹامن اور معدنیات کی کمی کے ذریعے لگایا جاتا ہےجس کے ذریعے زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: روسی فوج سے ۸۵؍ ہندوستانیوں کو رہا کیا گیا ہے: وزارت خارجہ

جنوبی پٹی کے علاقوں میں ، جن میں الانگاز، ال اظہری، السلمہ اور مایو شامل ہیں، آر ایسی ایف اور سوڈانی فوج کےزیر قبضہ ہیں۔ان علاقوں میں آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے فوجی آپریشن بھی ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ سوڈان کے خرطوم کے ایک پناہ گزین کیمپ میںبھکمری کی تصدیق کی گئی تھی۔ افریقی ملک میں غذائی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کے سبب بھکمری کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK