• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میٹا کے مالک مارک زکر برگ کا بیوی کا مجسمہ بناکر دعویٰ کہ قدیم رومی روایت کو زندہ کررہے ہیں

Updated: August 15, 2024, 9:57 PM IST | Washington

میٹا کے مالک اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکر برگ نے اپنے باغ میں بیوی پرسکیلا چن کا ۷؍ فٹ اونچا مجسمہ بنواکر اس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’’قدیم رومی روایت کو زندہ کررہا ہوں۔‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Priscilla Chen with her sculpture. Photo: INN
پرسکیلا چن اپنے مجسمے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

مارک زکربرگ نے اپنے باغ میں بیوی کے ۷؍ فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بیوی کے مجسمے بنانے کی رومی روایت کو زندہ کیا ہے۔ ۴۰؍ سالہ ارب پتی اور فیس بک کے شریک بانی نے اپنے انسٹا گرام پر ۳۹؍ سالہ بیوی پرسکیلا چن کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ ان کی مشابہت والے ایک بڑے نیلے مجسمے کے پاس کھڑی ہیں۔ زکر برگ نے کیپشن لکھا کہ ’’اپنی بیوی کے مجسمے بنانے کی رومی روایت کو زندہ کررہا ہوں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ۷۸؍ ویں یوم آزادی پر وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے سات اہم نکات

پرسکیلا چن کا یہ مجسمہ نیویارک کے آرٹسٹ ڈینیئل ارشام نے بنایا ہے۔ چن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس مجسمہ کی کئی تصاویر شیئر کیں۔ 
کہتے ہیں کہ قدیم روم میں اپنی بیوی سے محبت اور عقیدت کے طور پر لوگ اپنے گھروں کے باہر ان کے مجسمے بنواتے تھے۔ مارک زکر برگ طویل عرصے سے تاریخ کی طرف متوجہ ہیں، غالباً اسی لئے انہوں نے رومیوں کی اس روایت کو زندہ کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔ ۲۰۱۸ء میں مارک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ قدیم روم کے پہلے شہنشاہ آگسٹس سے متاثر ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے تینوں بچوں کے نام رومی شہنشاہوں سے اخذ کئے ہیں: میکسیما (۸؍ سالہ)، آگسٹ (۶؍ سالہ)، اور، اور یلیا (ایک سال) ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK