امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد جس میں انہوں نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ رکھا تھا، جس کے بعد گوگل نے اپنے نقشے میں بھی نام کی تبدیلی کی تھی، جسپر میکسیکو نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2025, 12:13 PM IST | Mexico
امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد جس میں انہوں نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ رکھا تھا، جس کے بعد گوگل نے اپنے نقشے میں بھی نام کی تبدیلی کی تھی، جسپر میکسیکو نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد جس میں انہوں نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکہ رکھا تھا، جس کے بعد گوگل نے اپنے نقشے میں بھی نام کی تبدیلی کی تھی، جس پر میکسیکو نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ میکسیکو کے صدر نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کا اطلاق صرف امریکی دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں پر ہوتا ہے، پورے خلیج پر نہیں۔ اگر گوگل خلیج امریکہ کو تبدیل نہیں کرتا ہے تو میکسیکو گوگل پر مقدمہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ۲۰؍ جنوری کو ’’گلف آف میکسیکو‘‘ کا نام بدل کر ’’گلف آف امریکہ‘‘ رکھنے کا ایگزیکٹو آرڈر صرف اس کے اپنے براعظمی شیلف سے متعلق ہے۔جبکہ گوگل میکسیکو اور کیوبا کے براعظمی شیلف کا نام بھی تبدیل کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میکسیکو کسی بھی صورت میں کسی بھی جغرافیائی علاقے کے نام کی تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا جس میں اس کا قومی علاقہ شامل ہو یا جو اس کے دائرہ اختیار میں آتا ہو۔
میکسیکو کی حکومت جنوری سے گوگل کے ساتھ اس معاملے پر بات کر رہی ہے۔پیر کو ایک بیان میں کہا کہ میکسیکو کی حکومت قانونی کارروائی سے پہلے گوگل کے جواب کا انتظار کرے گی۔
گوگل نے میکسیکو کو دئے خط میں لکھا کہ ’’ کمپنی کی پالیسی دنیا کی تازہ ترین اور درست نمائندگی فراہم کرنے کیلئے مستند ذرائع سے مشورہ کرنا ہے۔امریکہ میں مقیم صارفین کیلئے ’’خلیج آف میکسیکو‘‘سے ’’خلیج آف امریکہ‘‘ میں تبدیلی یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم (جی این آئی ایس) کی تازہ کاری کی عکاسی کیلئے کی گئی ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میکسیکو میں گوگل میپس کے صارفین کو ’گلف آف میکسیکو‘ نظر آتا رہے گا جبکہ دنیا کے دیگر مقامات پر لوگوں کو دونوں نام دکھائے جائیں گے۔تاہم میکسیکو کی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان کا ملک ایپل کے خلاف بھی اسی قسم کی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔