• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میکسیکو: امریکہ میں داخل ہونے کیلئے سیکڑوں تارکین وطن پیدل روانہ

Updated: July 22, 2024, 8:02 PM IST | Ciudad Hidalgo

میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخلے کیلئے درجنوں ممالک کے سیکڑوں تارکین وطن پیدل ہی روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ امریکی انتخاب سے پہلے وہاں پہنچنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر ٹرمپ انتخاب میں کامیا ب ہوگئے تو وہ اپنی سرحدیں تارکین وطن کیلئے بند کر دیں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ وعدہ اپنے انتخابی جلسوں میں کیا ہے۔

Immigrants trying to enter the United States through Mexico. Photo: INN
میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے تارکین وطن۔ تصویر : آئی این این

امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش میں درجنوں ممالک کے سیکڑوں تارکین وطن اتوار کومیکسیکو کی جنوبی سرحد سےپیدل ہی چل پڑے،پیدل چل رہے گروہوں کے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ امریکہ کے صدارتی انتخاب سے پہلے امریکہ پہنچ جائیں گے،انہیں خوف ہے کہ اگر ٹرمپ انتخاب میں کامیاب ہو گئے تو وہ اپنے وعدے کےمطابق تارکین وطن کیلئے اپنی سرحدیں بند کر دیں گے۔ سلواڈور سے تعلق رکھنے والے ایک تارکین وطن میگویل سالازار نے کہا کہ ’’ہیں ڈر ہے کہ سرحد پا ر کرنے کی اجازت ختم کر دی جائےگی،اور اس موبائل ایپ کو بند کر دیا جائےگا جس کے ذریعے تارکین وطن قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کیلئے اجازت حاصل کرتے ہیں۔یہ ایپ اسی وقت کام کرتی ہے جب آپ میکسیکو شہر یا شمالی میکسیکو کی ریاستوں میں پہنچ جائیں۔ہر کوئی یہ راستہ اپنانا چاہتا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے کے ایک ہفتے بعد بھی ایف بی آئی کو کوئی اہم سراغ نہیں ملا

یہ گروہ اتوار کو جنوبی میکسیکو کےسیوڈاڈہڈالگو قصبہ جو گوئٹےمالاسرحد سے متصل ندی کے کنارے واقع ہےچلنا شروع کیا۔حالیہ کچھ سالوں سے تارکین وطن کسی گینگ کے حملے یا میکسیکو کے امیگریشن افسران کے ذریعے ہراں ساں کئےجانے سے بچنے کیلئے اسی راستے کا انتخاب کر رہے ہیں۔اس سفر میں انہیں سیکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل کر نا پڑتا ہے،کیونکہ میکسیکو حکومت نے بسوں ،اور ٹرینوں کے ذریعے امریکی سرحد پر پہنچنے کو مشکل بنا دیا ہے۔ایسے افراد جو غیر قانون طور پر ملک میں داخل ہوئے ہیں انہیں مشکل سے ہی سفر کا اجازت نامہ دیا جاتا ہے، اس کےعلاوہ ہزاروں تارکین وطن کو امیگریشن افسران حراست میں لے کر دور ملک کی جنوبی سرحد پر چھوڑ آتے ہیں۔۵۵؍ سالہ کیوبا کے شہری اوسوالڈوریان گوئٹےمالا سے ۴۵؍ دن قبل میکسیکو میں داخل ہوئے تھے، اور اب تک سوشل میڈیا پراعلان کئے گئےکارواںمیں شامل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ،انہوں نے ٹرمپ کے اس بیان پر شدید تنقید کی جس میں انہوں نے تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے کو یلغار سے تعبیر کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ’’ ہم کو ئی مجرم نہیں ہیں ہم محنت کش لوگ ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں،کیونکہ ہمیں اپنے ملک میں کئی ضرورتوں کی کمی کا سامنا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK