• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی سیاحوں میں مشرقی وسطیٰ مقبول ترین سیاحتی مقام

Updated: November 12, 2024, 10:00 PM IST | New Delhi

ٹریول ایجنٹس اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر نے کہا کہ ہندوستانیوں میں مشرق وسطیٰ خاص طور پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر کی سیاحت کا رجحان فروغ پارہا ہے۔ دیوالی کی چھٹیوں میں امسال ریکارڈ سیاحوں نے ان ممالک کا دورہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستانی ٹور آپریٹرز نے کہا کہ اس سال ہندوستانی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہی ہے۔ دیوالی کی چھٹیوں میں خطے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ بہت سے ہندوستانی سیاحوں کیلئے تیزی سے مقبول ترین غیر ملکی مقام بن گیا ہے۔ بیشتر مسافر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر جیوتی میال نے سعودی عرب اور قطر کو خاص طور پر مقبول مقامات کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کے سفر پر عرب نیوز کو بتایا کہ ’’اس تہوار کے موسم میں، بہت زیادہ مانگ تھی۔مشرق وسطیٰ کے ان ممالک میں کم لوگ جاتے ہیں، اور اسی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں کا سفر کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مرکزی حکومت نے جعلسازی کیلئے استعمال ہورہے ۵ء۴؍ لاکھ بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

ٹور ایجنٹ منیش شرما نے کہا کہ مغربی ہندوستانی ریاست گجرات کے مسافر دبئی جیسے خلیجی مقامات پر پیش کئے جانے والے نئے اور سستے پیکج کی طرف راغب ہوئے۔ گجراتی دارالحکومت میں اپنا کاروبار چلانے والے شرما نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’’احمد آباد سے، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ماضی کے مقابلے اس بار مشرق وسطیٰ جانے والے سفر میں ۳۰؍ سے ۳۵؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اولین انتخاب متحدہ عرب امارات کے شہر جیسے ابوظہبی، شارجہ اور دبئی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گجراتی متوسط ​​طبقے کے ارکان ہر سال کم از کم ایک یا دو چھٹیاں لیتے ہیں اور دیوالی اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران، وہ دبئی جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ ۱۵؍نومبر کو ری ریلیز ہوگی

بہت سے ہندوستانی متحدہ عرب امارات کیلئے براہ راست پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صرف احمد آباد سے دبئی کیلئے روزانہ کم از کم ۱۴؍ پروازیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ پچھلے ۱۰؍ سال میں دبئی کے سفر میں اضافہ ہوا ہے، (اور) پچھلے ۳؍ سال میں سیاحت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اس سال متحدہ عرب امارات کی سیاحت غیر معمولی طور پر بڑھی ہے اور اس کی وجہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK