• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقلیتیں سب سے زیادہ ہندوستان میں محفوظ ہیں، ان کا بہتر خیال رکھا جارہا ہے: کرن رجیجو

Updated: July 15, 2024, 12:01 PM IST | Agency | Srinagar

مرکزی وزیر نے لداخ میں محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا، مجلس میں بھی شرکت کی۔

Kiran during a meeting with women beneficiaries of minority schemes in Rajjukargil. Photo: INN
کرن رجیجوکارگل میں اقلیتی اسکیموں سے استفادہ کنندہ خواتین سے ملاقات کے دوران۔ تصویر : آئی این این

مرکزی وزیر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور کرن رجیجو نے اتوار کو کارگل، لداخ کے دورہ پرمقامی مسلمانوں اوردیگر اقلیتی برادریوں سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتیں سب سے زیادہ ہندوستان میں محفوظ ہیں اور یہاں ان کا اچھا خیال رکھا جارہا ہے۔ کرن رجیجو نے یہاں محرم کی مجلس میں بھی شرکت کی اور متعدد ا قلیتی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی ملاقات کی۔  مرکزی وزیر نے کارگل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یہاں پہنچے ہیں اور یہاں آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر نےکارگل کے اسلامیہ اسکول اور امام خمینی ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مذہبی نمائندوں سے ملاقات کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: معروف چینل بی بی سی ارتھ نےمزین مختار اورپرمیتا شرما کو اگلا ’ارتھ چمپئن‘ نامزد کیا

کرن رجیجو نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کے لئے جتنا کام کیا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا ہندوستان میں اقلیتوں کا بہتر خیال رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارگل کا ثقافتی ورثہ اچھا ہے لیکن اس بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ 
 کرن رجیجو کے مطابق کارگل کی مسلم کیمونٹی کے تعلیمی نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرن رجیجو نے کہاکہ مرکز لداخ کے لوگوں کو انفرادی طورپر ہر طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے کہاکہ لداخ میں تعمیر وترقی کے کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کارگل اور لداخ کے طلبہ کیلئے آئی اے ایس اور آئی پی ایس امتحانات کی تیاری کیلئے مفت کوچنگ کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کے مشن پر کاربند ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK