• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میرا روڈ تشدد معاملہ : خصوصی استغاثہ کی غیرحاضری سے ۱۸؍ملزمین کی ضمانت پر سماعت ٹل گئی

Updated: May 31, 2024, 10:03 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mira Road

میراروڈ تشدد معاملے میں ۲۱؍ ملزمین میں سے۱۸؍کی ضمانت عرضی پر سماعت عدالت کی سختی کے باوجود ۳۰؍مئی کواسپیشل پبلک پروسکیوٹر کوشک مہاترے کے حاضر نہ ہونے کےسبب ٹل گئی۔

On the issue of Ram Mandir, the situation in Meera Road had deteriorated. Photo: INN
رام مندر کے معاملے پر میرا روڈ میںحالات بگڑ گئے تھے۔ تصویر : آئی این این

میراروڈ تشدد معاملے میں ۲۱؍ ملزمین میں سے۱۸؍کی ضمانت عرضی پر سماعت عدالت کی سختی کے باوجود ۳۰؍مئی کواسپیشل پبلک پروسکیوٹر کوشک مہاترے کے حاضر نہ ہونے کےسبب ٹل گئی۔ اب اگلی سماعت ۵؍جون کو ہوگی۔ پولیس کی جانب سے جواب داخل کیا گیا لیکن اسپیشل پی پی کی عدم حاضری کے سبب پھر معاملہ ٹل گیا۔ 
 اسپیشل پی پی کے اسسٹنٹ نے عدالت میں بتایا کہ’’ ذاتی وجوہات کی بناء پر وہ عدالت میں حاضرہونے سےقاصر ہیں۔ ۴؍جون کے بعد کی کوئی بھی تاریخ دے دی جائے۔ اس پردفاعی وکلاء نےسخت ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے عدالت سے کہاکہ ’’ شروع سے ہی اسپیشل پی پی کا رویہ ٹال مٹول والا رہا ہے،اس لئے ان سےتحریر لی جائے کہ وہ اس دفعہ غیرحاضر نہیں ہوں گے۔ اس پر اسسٹنٹ نےلکھ کردیا۔ اب ۱۸؍ملزمین کی ضمانت عرضی پر ۵؍جون کوجسٹس دیشپانڈے کی عدالت میں شنوائی ہوگی۔ دفاعی وکلاء نے یہ بھی کہاکہ ’’اس سےقبل بھی جب ایک ملزم کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی تواسپیشل پی پی مہاترے نے یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ اس معاملے کوتھانے عدالت میں ہی منتقل کیا جائے،وہاں کیس کی پیروی پابندی سے کی جائے گی۔ اب انہوں نے یہاں بھی وہی رویہ اپنارکھا ہے اورمحض وقت گزاری کی جارہی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہمیرپور میں انوراگ ٹھاکر اور ست پال سنگھ رائے زادہ میں زورآزمائی

اسپیشل پی پی کوشک مہاترے کےرویے اورعدالت میں حاضر نہ ہونے پردفاعی وکلاءنے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے عدالت سے سفارش کی کہ یہ رویہ قطعاً نامناسب ہے، یہ اندازتوہین عدالت کے زمرےمیں آتا ہے۔ ٹال مٹول کارویہ اپنانے پراسپیشل پی پی پرجرمانہ عائد کیاجائے۔ 
کس تاریخ پر کیا ہوا 
 پہلے ۱۱؍ملزمین کی ضمانت عرضی داخل کی گئی تھی مگرچارج شیٹ داخل کئے جانے کےبعد ۱۸؍ملزمین کی ضمانت عرضی داخل کی گئی۔ ۱۰؍مئی کوشنوائی ہونے والی تھی مگرفاضل جج کے رخصت پرچلے جانے کےسبب شنوائی ٹل گئی۔ ۲۹؍مئی کوشنوائی ہونی تھی مگرپولیس نے اپنا جواب داخل نہیں کیا تھا۔ ۳۰ ؍مئی کوعدالت کی سختی ا وربغیرجواب داخل کئےہی شنوائی کے عدالت کےانتباہ پرپولیس نے جواب داخل مگر اسپیشل پی پی کوشک مہاترے غیرحاضر رہے۔ اب ۵؍جون کوشنوائی ہوگی۔ ۳۰؍مئی کوشنوائی کے دوران دفاعی وکلاء میں ایڈوکیٹ شہود انور، ایڈوکیٹ راجا گائیکواڑ، ایڈوکیٹ براگینزا، ایڈوکیٹ عبدالجبارشیخ،ایڈوکیٹ فضل الرحمٰن، ایڈوکیٹ اشرف شیخ ،ایڈوکیٹ وجے گپتااورایڈوکیٹ سندیش کالے موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK