• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

موبائل ایپ کی آمدنی۱۵۰؍ ڈالر،موبائل کےعالمی استعمال میں کمی، ہندوستان میں اضافہ

Updated: January 27, 2025, 3:18 PM IST

ایک رپورٹ کے مطابق موبائل صارفین نے گزشتہ سال ایپس پر چار اعشاریہ دو ٹریلین گھنٹے گزارےیعنی فی صارف ساڑھے تین گھنٹے فی دن۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سینسر ٹاور کی اسٹیٹ آف موبائل ۲۰۲۵ء کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ائی او ایس اور گوگل پلے ایپ کی عالمی خریداری کی آمدنی ۱۵۰؍ بلین تک پہنچ گئی، یہ اضافہ ۱۳؍ فیصد ہے، جو ۲۰۲۱ء کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔اس اعداد و شمار میںایپ خریداری، سبسکرپشن ، اور ادا شدہ ایپ پر صارفین کے اخراجات شامل ہیں، جو موبائل کی مونیٹائیزیشن کی تیز رفتاری کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ موبائل صارفین نے گزشتہ سال ایپ پر چار اعشاریہ دو ٹریلین گھنٹے گزارےیعنی فی صارف ساڑھے تین گھنٹے۔تاہم، موبائل کے استعمال میں عالمی نمو سست ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔جبکہ ایپ پر گزارے جانے والے وقت میںپانچ اعشاریہ آٹھ فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔یہ ۲۰۲۳ء میں درج کئے گئے سات اعشاریہ سات فیصد سے ایک فیصد کم ہے۔لوگ ایپ پر زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں، لیکن اتنا نہیں جتنا پہلے کرتے تھے۔ امریکہ، جاپان اور چین جیسے کچھ ممالک میں، لوگ اپنے فون کا استعمال اتنی ہی مقدار میں کر رہے ہیں جتنا وہ پہلے کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: یوایس کولمبیا ٹیرف وار: ٹرمپ کے دباؤ کےبعد کولمبیا کے صدر نے’غیر قانونی تارکین وطن‘ کو قبول کیا

ہندوستان نے ایپ کے استعمال میں اپنا غلبہ برقرار رکھا،جس میں ۲۰۲۳ءاور ۲۰۲۴ءدونوں میں ۲۵ءبلین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہوئے - جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔دریں اثنا، یوروپ آمدنی میں اضافے کے کلیدی محرک کے طور پر ابھرا، جہاں آمدنی میں ۲۴؍ فیصد سالانہ اضافہ ہوا جو عالمی اوسط سے دوگنا ہے۔ اس اضافےکے سرکردہ شراکت داروں میں برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی شامل ہیں، جو امریکہ جیسےبازار کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔اس کے علاوہ سوشل ایپ نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، عالمی صارفین نے ۲۰۲۴ءمیں سوشل میڈیا اور میسجنگ پلیٹ فارم پر مجموعی طور پر ۳؍ٹریلین گھنٹے صرف کیے جوگزشتہ  سال سے ۶؍ فیصد زیادہ ہے۔اس اضافے میں اہم کردار ہندوستان نے ادا کیا ہے۔سوشل ایپ پر خرچ کئے جانے والے وقت میں ۲۰۲۱ء سے ۱۶؍ فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ موبائل گیمنگ میں ۲۰۲۴ء میں آمدنی ۸۰؍ اعشاریہ نو بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔جس میں ہندوستان، میکسیکو، اور تھائی لینڈ کی شراکت زیادہ ہے۔جو بالترتیب ۱۷؍، ۲۱؍، ۱۶؍ ، فیصد ہے۔ تاہم، اقتصادی اور کرنسی کو درپیش مسائل کے پیش نظر جاپان میں ۷؍ فیصد کی کمی درج کی گئی۔
جبکہ اسٹریمنگ ایپ جیسے نیٹ فلکس کے ڈاؤن لوڈ میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا، اس کے بر عکس امریکہ اور چین جیسے بڑے بازار میں مصروفیت کی سطحیں رک گئیں۔ہندوستان میں واحد جگہ جہاں اسٹریمنگ ایپس اب بھی بڑھ رہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا سے مقابلے کے باوجود، لوگ اپنے فون پر اسٹریمنگ سروسز کیلئے ادائیگی کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK