• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئین بدلنے کے الزام پر مودی نے صفائی پیش کی

Updated: April 13, 2024, 12:07 PM IST | Agency | Bar Mir

اسے حکومت کیلئے گیتا کی طرح مقدس بتایا، اُلٹا کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا۔

Prime Minister Modi during the rally. Photo: INN
وزیراعظم مودی ریلی کے دوران۔ تصویر : آئی این این

وزیراعظم مودی جوانتخابی مہم کیلئے موضوع خود طے کرتے رہے ہیں، اب اپوزیشن کےموضوعات پر جواب دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن کے اس الزام پر کہ اگر مودی دوبارہ اقتدار میں  آئے تو ملک کے آئین کو بدل دیں  گے، جمعہ کو وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ’’سرکار کیلئے آئین گیتا، قرآن اور بائبل کی طرح  مقدس ہے۔ ‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں  نے دعویٰ کیا کہ اگر بابا صاحب امبیڈ کر خود آجائیں  تو وہ بھی ملک کے آئین کو بدل نہیں  سکتے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’مودی کی گیارنٹی‘ پر کھرگے کا شدید حملہ، وزیراعظم پر کانگریس کی نقل کا الزام عائد کیا

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کو ہی مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اس پر ملک مخالف طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہونے اورآئین کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔ مودی نے کہا کہ ’’(بی جےپی )حکومت کیلئے آئین ہی سب کچھ ہے، بابا صاحب بھی آجائیں  تو وہ اس کو نہیں  بدل سکتے۔ ‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپوزیشن کے الزامات تو ایک طرف ابھی مہینے بھر قبل مارچ میں  خود بی جےپی کے سینئر لیڈر اننت کمار ہیگڑے نے کہاتھا کہ آئین کو بدلنے کیلئے ان کی پارٹی کو دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ بی جےپی نے حالانکہ اسے ’’ان کی ذاتی رائے‘‘ کہہ کر پلّہ جھاڑ لیاتھا مگر بعد میں  ایک اور لیڈر نے یہ بات دہرائی اورتب مودی خاموش رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK