وزیراعظم کے مطابق بی جےپی نے بھی آج تک اقلیتوں کیخلاف کچھ نہیں کیا۔
EPAPER
Updated: May 21, 2024, 9:07 AM IST | Agency | Gaza
وزیراعظم کے مطابق بی جےپی نے بھی آج تک اقلیتوں کیخلاف کچھ نہیں کیا۔
مسلمانوں کیلئے ’’زیادہ بچے پیدا کرنے والے‘‘اور ’’گھس پیٹھئے‘‘ جیسے الفاظ کا استعمال کرنے کے بعد اتوار کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقلیتوں کے خلاف کبھی ایک لفظ بھی استعمال نہیں کیا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کرڈالا کہ ’’آج ہی نہیں کبھی بھی‘‘ بی جےپی نے بھی اقلیتوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ کسی کو ’’خصوصی شہری‘‘کے طور پر بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مسلم علاقوں میں پُر جوش ووٹنگ مگر مجموعی فیصد کم
خبررساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے الزام لگایا کہ کانگریس آئین کی سیکولر روح کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں ان کی تقریروں کا مقصد اسی کو بے نقاب کرنا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اکثریتی ووٹروں کو کانگریس سے متنفر کرنےکیلئے مسلسل یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ اگر اقتدار میں آئی تو وہ اکثریتی فرقے کا حق اقلیتوں کو دیدے گی۔ ان کا الزام ہے کہ کانگریس اکثریتی فرقہ کی خواتین کا منگل سوتر تک چھین لے گی اور اپنے ووٹ بینک میں تقسیم کر دے گی۔