• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مودی جی کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے : راہل گاندھی

Updated: May 27, 2024, 8:45 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اسی لئے وزیر اعظم کو آئین کی ضرورت نہیں ہے، راہل نے مودی کا انٹر ویو لینے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انتخابی مہم کے آخری مرحلےکیلئے اتوار کو ہماچل پردیش کے ناہن میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی پر شدید تنقیدیں کیں اور ان کے پرماتما والے بیان کے حوالے سے شدید طریقے سے نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ پی ایم مودی وہ واحد شخص ہیں جن کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے۔ اس بات پر چمچے کہتے ہیں کہ واہ مودی جی نے کیا بڑی بات بول دی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام بیان لایعنی باتیں ہیں۔ ان میں کوئی دَم نہیں ہے۔ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ اس موقع پر ایک با رپھر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کا انٹرویو لینے والے صحافیوں کو مشکل سوال نہ پوچھنے پر ’چمچہ‘ قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: راجکوٹ آتشزدگی سانحہ کا گجرات ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا

راہل گاندھی نے کہا کہ’’ آج کل نریندر مودی کے انٹرویوز چل رہے ہیں، وہ چار چمچوں کو بٹھاتے ہیں اور پھر وہ سوالات پوچھتے ہیں۔ مودی جی ایک بات بتائیے کہ آپ آم کیسے کھاتے ہیں ؟ آپ اسے چھیل کر کھاتے ہیں یا چوس کر کھاتے ہیں ؟ مودی جی جواب دیتے ہیں پتہ نہیں، سب کچھ اپنے آپ ہوتا ہے، میں باقی ہندوستان کی طرح بایولوجیکل طریقے سے پیدا نہیں ہوا ہوں۔ باقی ہندوستان کھیتی باڑی کرتا ہے اور محنت کرتا ہے۔ مجھے تو پرماتما گائیڈ کرتے ہیں۔ میں ہندوستان میں وہ واحد شخص ہوں جس کا ڈائریکٹ پرماتما سے کنکشن ہے۔ اس بات پر چمچے کہتے ہیں واہ واہ کیا کمال کی بات کہی ہے۔ ‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ ایک شخص جس کا ڈائریکٹ پرماتما سے تعلق ہے، اس کو آئین کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تو ڈائریکٹ بات کر رہے ہیں۔ اسی لئے میں ان سے پوچھنا چاہ رہا ہوں نریندر مودی جی، آپ کو جو فیلنگ آتی ہے، صبح آتی ہے، شام کو آتی ہے یا پھر ۲۴؍گھنٹے آتی رہتی ہے؟ واـضح رہے کہ دہلی میں بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے اسی بیان پر وزیر اعظم کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK