• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی لانڈرنگ کیس: اروند کیجریوال ای ڈی کے روبرو حاضر نہیں ہوئے

Updated: February 19, 2024, 2:36 PM IST | New Delhi

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ای ڈی کے چھٹے سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔ اس ضمن میں عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کو کیجریوال کو متواتر سمن جاری کرنے کے بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal. Photo: INN
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال۔ تصویر: آئی این این

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی ایکساسائز گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کیلئے آج ای ڈی کے روبرو حاضر نہیں ہوئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ای ڈی کے چھٹے سمن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کو کیجریوال کو متواتر سمن جاری کرنے کے بجائے عدالت کے فیصلہ کا انتظارکرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ کیجریوال کے ای ڈی کے ۵؍ سمن پر حاضر نہ ہونے پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے شہری عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سنیچر کو عدالت نے کیجریوال کو ای ڈی کی جانب سے داخل کی گئی شکایت پر اس دن عدالت میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ رہنے کی اجازت دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ای ڈی سمن کیس : اروند کیجریوال اعتماد کے ووٹ سے پہلے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دہلی عدالت میں پیش ہوئے

کیجریوال کے وکیل نے عدالت میں جوایپلی کیشن داخل کی تھی اس میں درج تھا کہ ۱۵؍ فروری کو دہلی اسمبلی کا بجٹ سیشن ہونے والا ہے جو یکم مارچ تک جاری رہے گاجس کیلئے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیس کی اگلی سماعت یعنی ۱۶؍ فروری کو عدالت کے روبرو حاضر ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کیجریوال کو پہلا سمن جاری کیا تھا اور ۲؍ نومبر کو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی لیکن انہوں نے کچھ کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے حاضر ہونے سے انکار کر دیا تھا۔بعد ازیں ای ڈی نے انہیں مزید ۵؍ سمن جاری کئے جس پر بھی وہ حاضر نہیں ہوئے۔ خیال کیا جا رہاہے کہ ای ڈی انہیں ساتواں سمن جاری کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK