• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

خصوصی ناکہ بندی کے دوران ۱۸۰۰؍ سے زائد افراد پر کارروائی

Updated: December 16, 2024, 11:19 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

سنیچر کی شام سے اتوار کی صبح تک کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ کئی گاڑیاں اور رکشے ضبط۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

شہر اور مضافات میں ایک بار پھر ٹریفک پولیس نے ۲؍ ۳ ؍ اور چار پہیہ گاڑی چلانے والوں کے ذریعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور گاڑی کے دستاویزات نہ ہونے پر سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب خصوصی مہم چلاتے ہوئے سخت کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس نے نہ صرف شہر اور مضافات کے ۱۰۰؍ سے زائد مقامات پر ناکہ بندی کی تھی بلکہ ۱۸؍ سو افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے اور گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔ 
 ٹریفک پولیس جہاں لین کٹنگ، انتہائی تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے اور بنا ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والوں پر کارروائی کرتی رہی ہے وہیں ان دنوں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے دیگر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بروز سنیچر شام پانچ بجے سے اتوار صبح ۵؍ بجے تک شہر کے ۱۰۷؍ مقامات پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ورلی: پونم چیمبر میں بھیانک آتشزدگی ، کروڑوں کا سامان خاکستر

ناکہ بندی کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے علاوہ خصوصی طو رپر گاڑی کے دستاویزات بشمول لائسنس، گاڑی کا انشورنس اور فٹنیس سرٹیفکیٹ وغیرہ کی بھی جانچ کی تھی۔ 
 جن ۱۰۷؍ مقامات پر ناکہ بندی کی گئی تھی ان میں قلابہ ، کف پریڈ، ورلی، بائیکلہ، آگری پاڑہ، دادر، ماہم، باندرہ، دھاراوی، کرلا، سائن، گوونڈی، شیواجی نگر، چمبور، گھاٹکوپر، ملنڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ اس ناکہ بندی کے دوران ٹریفک پولیس نے کل ۶؍ہزار ۳۶۱؍ گاڑیوں کی جانچ کی تھی جن میں ۲، ۳؍ اور چار پہیہ گاڑیاں ، ٹرک اور ٹیمپو سبھی شامل تھے۔ ٹریفک پولیس نے اس کارروائی کے دوران ایک ہزار ۸۳۱؍ گاڑیوں کیخلاف کیس درج کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ان میں ۷۰؍ افراد ایک ہی جرم میں دوبارہ پکڑے تھے اس لئے ان کے لائسنس ضبط کرکے متنبہ بھی کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK