• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام کے۲؍ ہزار سے زائد فوجی میدان چھوڑ کر عراق فرار

Updated: December 09, 2024, 12:33 PM IST | Agency

شام کے دارالحکومت میں باغیوں کے داخل ہونے پر ۲؍ ہزار سے زائد شامی فوجی محاذِ جنگ چھوڑ کر پڑوسی ملک عراق کی سرحد عبور کرکے فرار ہوگئے۔

Syrian and coalition soldiers who have been captured by rebels sit on the roadside between Homs and Damascus. Photo: AP/PTI
حمص اور دمشق کے درمیان سڑک کے کنارے شامی اور اتحادی فوجی بیٹھے ہوئے ہیں جنہیں باغیوں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

شام کے دارالحکومت میں باغیوں کے داخل ہونے پر ۲؍ ہزار سے زائد شامی فوجی محاذِ جنگ چھوڑ کر پڑوسی ملک عراق کی سرحد عبور کرکے فرار ہوگئے۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کے افسران اور اہلکاروں کو عراقی حکومت نے القائم بارڈر کراسنگ کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔  شامی فوجیوں کا عراق میں داخلہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسیز کے ساتھ معاہدے اور عراقی وزیر اعظم شیاع سوڈانی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حکومت کی منظوری سے ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے:شام میں تختہ پلٹ سے پڑوسی فکرمند، مغربی ممالک نے خیر مقدم کیا


 عراق پہنچنے والے شامی فوجیوں میں اکثر زخمی ہیں جنہیں علاج کیلئے القائم اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ العربیہ نیوز کے مطابق شام سے ایران نواز ملیشیا کے جنگجوؤں اور دیگر ممالک کے جنگجو بھی ملک چھوڑ کر اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت میں سڑکوں پر حیات التحریر الشام کے جنگجوؤں نے نظم و نسق سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو بھی ان کے قبضے میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK