• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلیم خان کو قتل کی دھمکی دینے پر ممبئی پولیس نے ۲؍ لوگوں کو گرفتار کیا

Updated: September 19, 2024, 7:42 PM IST | Mumbai

مشہور فلمی قلم کار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک انجان خاتون کے ذریعے صبح کی چہل قدمی کے دوران لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے، باندرہ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے،اطلاعات کے مطابق سلمان خان کے شہر سے باہر جانے کے ایک گھنٹے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔ باندرہ پولیس نے اس معاملے میں ۲؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Famous film writer Salim Khan - Photo: INN
مشہور فلمی قلم کار سلیم خان ـ تصویر: آئی این این

دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق مشہور قلم کارسلیم خان کو ایک خاتون کے ذریعے مبینہ طور پرلارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ صبح جب سلیم خان اپنے روز مرہ کے معمول کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے، ایک خاتون جس نے ان کے سامنے سے راستہ عبور کیا انہیں دھمکی دی۔ باندرہ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ باندرہ پولیس نے اس معاملے میں ۲؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے سلیم خان سے کہا کہ وہ صحیح برتاؤ کریں ورنہ وہ لارنس کو بلا لے گی، خیال رہے کہ یہ وہی لارنس بشنوئی ہے جس نے سلیم خان کے بڑے بیٹے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ خاتون کون تھی اور کہاں سے آئی تھی۔ یہ واقعہ سلمان خان کے شہر سے باہرجانے کے ایک گھنٹے بعد پیش آیا۔ امسال اپریل میں ممبئی کے باندرہ علاقے میں سلمان خان کے گھرگیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کےمہینوں بعد یہ واقعہ پیش آیا۔خبروں کے مطابق اس فائرنگ کا ذمہ دار بشنوئی گینگ تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ گینگسٹر کے بھائی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: بنجامن نیتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک اسرائیلی شخص گرفتار، سازش کے پیچھے ایران کا ہاتھ

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ کی ہفتہ وصولی مخالف شعبہ کے رو برو سلمان خان نے اپنا بیان درج کراتے وقت یہ بات کہی تھی کہ انہیں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کولارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ فائرنگ کے تعلق سےانہوں نے کہا تھا کہ’’ میں نے پٹاخوں کی طرز کی آوازیں سنی ، بعد میں محافظ پولیس اہلکار نے بتایا کہ دو لوگ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور انہوں نے گیلکسی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کی گیلیری پر فائرنگ کی۔‘‘
دریں اثنا اس حملے کے بعد سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد کی حفاظت سخت کر دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK