Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی: پرنسپل کی رام کے متعلق مبینہ توہین آمیز پوسٹ ، ہندوتوا گروپ کی اسکول میں توڑ پھوڑ

Updated: April 02, 2025, 3:38 PM IST | Bhopal

جبل پور،مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کے پرنسپل کی ’’رام‘‘کے متعلق مبینہ توہین آمیز پوسٹ کے بعد ہندوتواگروپ نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے اس کیس میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

The Hindutva group can be seen vandalizing the school. Photo: X
ہندوتوا گروپ کو اسکول میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

جبل پور، مدھیہ پردیش میں ایک ہندوتوا گروپ نے ایک اسکول کے پرنسپل کے ’’رام‘‘ کے متعلق مبینہ توہین آمیز وہاٹس ایپ اسٹیٹس کے بعد اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔ دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ انہوں نے پرنسپل سے معافی کا مطالبہ کیا تھا اور دھمکی دی تھی اگرپولیس نے پرنسپل کے خلاف کارروائی نہ کی تو و ہ مظاہرہ کریں گے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق وشو ہندو پریشد گروپ کے ایک لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’یہ احتجاج پرنسپل کےوائرل وہاٹس ایپ اسٹیٹس کے خلاف تھا جس میں رام کے خلاف توہین آمیز مواد ہے۔‘‘ 

وشوہندو پریشد ہندوتوا اداروں کا حصہ ہے جس کی قیادت آر ایس ایس کرتی ہےجو بی جے پی کاماتحت ادارہ ہے۔ ہندوتوا گروپ کے لیڈر نے مزید کہا کہ ’’پرنسپل کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی گئی ہے۔‘‘ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں ہندو توا گروپ کے کارکنان کواسکول کی کھڑکیوں اور پوسٹر کو نقصان پہنچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔دی انڈین ایکسپریس نے ایک نامعلوم سینئر آفیسر کاحوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انہوں نے پولیس اوراسکول کے عملے کی موجودگی کے باوجود اسکول کے احاطے میں گندگی کی۔ مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کیلئے اسکول کی دیواروں پر سیاہ پینٹ بھی پھیکا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’اسمارٹ سٹی مشن‘ کے خاتمے پرمودی سرکار سے کانگریس کا سوال

مظاہرین ۳؍ گھنٹے تک اسکول ہی میں تھےا ور پولیس کی کارروائی کی یقین دہانی کروانے کے بعد ہی وہ واپس گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ’’اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔‘‘ایک نامعلوم پولیس آفیسر نے بتایا کہ ’’یہ جاننے کیلئے تکنیکی تفتیش جاری ہے کہ ملزم نے ہی یہ تصویر پوسٹ کی تھی یا یہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ تصویر تھی۔جلدہی پرنسپل سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK