ہندوستانی کاروباری میش امبانی اپنی بیوی کے ہمراہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، اس دوران وہ ممتاز کاروباریوں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ٹرمپ ۲۰؍ جنوری کو امریکہ کے ۴۷؍ ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 12:45 PM IST | Inquilab News Network | Washington
ہندوستانی کاروباری میش امبانی اپنی بیوی کے ہمراہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، اس دوران وہ ممتاز کاروباریوں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ٹرمپ ۲۰؍ جنوری کو امریکہ کے ۴۷؍ ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی عہدے کی حلف برداری کی تقریب میں ریلائنس انڈسٹری کے سربراہ اورکاروباری مکیش امبانی اپنی اہلیہ کے ہمراہ متوقع طور پرشرکت کریں گے۔ تقریب کی منصوبہ بندی کے واقف کار کے مطابق افتتاحی تقریب سنیچر (۱۸؍جنوری) کو ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں استقبالیہ اور آتش بازی کے ساتھ شروع ہوگی، اس کے بعد کابینہ کا استقبالیہ اور نائب صدر کا اشائیہ ہوگا جس میں امبانی شرکت کریں گے۔
مکیش اور نیتا امبانی نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ ’’کینڈل لائٹ ڈنر‘‘ میں بھی شرکت کریں گے جس کے بعد منتخب نائب صدرجے ڈی وانس اور ان کی ہندوستانی نژاد بیوی اوشا وانس کے ساتھ قریبی بات چیت ہوگی۔ٹرمپ کی دوبارہ عہدے صدارت کی حلف برداری ایک ہائی پروفائل تقریب ہوگی، جس میں کئی غیر ملکی لیڈر سفارتکار اور بااثر کاروباری افراد شامل ہوں گے۔ مہمانوں کی فہرست میں نمایاں ناموں میں ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، میٹا چیف مارک زکربرگ، فرانسیسی ارب پتی زیویئر نیل، ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: پارلیمنٹ کمیٹی نے حکومت سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا
وزیر خارجہ ایس جے شنکر امریکہ میں ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے اور اپنے دورہ امریکہ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ چین نے نائب صدر ہان ژینگ کو افتتاح میں شرکت کیلئے بھیجا ہے۔واضح رہے کہ پیر کو ہونے والی تقریب میں تقریباً دو لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ حلف برداری کے بعد، ٹرمپ امریکہ کے ۴۷؍ ویں صدر کی حیثیت سے اپنا افتتاحی خطاب کریں گے اور پھر سرکاری کارروائیوں کیلئے صدر کے کمرے میں جائیں گے جہاں وہ ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔
ایک روایتی افتتاحی ظہرانے کا اہتمام مجسمہ ہال میں کیا جائے گا جس میں کانگریس اور سپریم کورٹ کے اراکین سمیت معززین شرکت کریں گے۔اسی دن صدارتی پریڈ بھی کی جائےگی۔شام کے بعد ٹرمپ تین تقریب کمانڈر انچیف بال، لبرٹی افتتاحی بال اور اسٹار لائٹ بال میں نظر آئیں گے۔