• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: ایئرانڈیا کی ۱۸؍ سو اسامیوں کیلئے ۱۵؍ ہزار امیدوار، کالینا میں افراتفری

Updated: July 17, 2024, 10:59 PM IST | Mumbai

کالینا، ممبئی میں منگل کو ایئرانڈیا پورٹ سروس لمیٹڈ (اے آئی اے ایس ایل) کی جانب سے ہینڈی مین اور یوٹیلیٹی ایجنٹس کے عہدوں کیلئے ۱۸۰۰؍ اسامیوں کیلئے ۱۵؍ ہزار امیدوار جمع ہوئے تھے۔ اس دوران علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ ایوی ایشن انڈسٹری امپلوائے گلڈ کے جنرل سیکریٹری ابرام نے دعویٰ کیا کہ ’’انٹرویو کیلئے کل ۵؍ لاکھ امیدوار جمع ہوئے تھے۔ یہ اس بات کی جانب نشاندہی ہے کہ ہمارے ملک میں بے روزگاری کی شرح کس حد تک بڑھ گئی ہے۔‘‘

Crowds of people can be seen for the interview. Photo: INN
انٹرویو کیلئے لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کے کالینا، سانتاکروز میں منگل کو ایئر انڈیا ایئرپورٹ سروس لمیٹڈ (اے آئی اے ایس ایل) کی جانب سے منعقد کئے گئے انٹرویو کیلئے ملازمتوں کے متلاشی سیکڑوں افراد جمع ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا کی ہینڈیمین اور یوٹیلیٹی ایجنٹ کی پوسٹ کیلئے ایک ہزار ۸۰۰؍ویکینسیوں کیلئے ۱۵؍ ہزارافراد جمع ہوئے تھے۔

محدود ویکنسی ہونے کے باوجود ریکوائرمنٹ آفس کے باہر ملازمت کیلئے لوگوں کا ہجوم تھا۔ حالات کو قابو کرنے کیلئے لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنا ریزیومے جمع کریں اوریہاں سے جائیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں غیر قانونی اسلحہ کا استعمال،۲؍ دنوں میں ۳۲۰؍ جاں بحق

اس ضمن میں ایوی ایشن انڈسٹری امپلوائے گلڈ کے جنرل سیکریٹری ابرام نے بتایا کہ ’’تقرری کا عمل خراب ہو گیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ۵؍ لاکھ ملازمت کے متلاشی امیدوار جاب انٹرویو کیلئے جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ میرے ذرائع کے مطابق انٹرویوکیلئے ۵؍ لاکھ نوجوان جمع ہوئے تھے۔ ہم نے کمپنی کو اس طرح کی ڈرائیو کے خلاف متنبہ بھی کیا تھا۔ ملازمت کے متلاشی افراد کی ایک کلومیٹر لمبی قطارلگی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جیتن سہنی قتل معاملہ: اپوزیشن لیڈران کی بہارحکومت پر تنقید،کارکردگی پر سوال قائم کئے

ہمارے پاس ایک ہزار ۷۸۶؍ ہینڈی مین کے عہدے کی ویکنسی تھیں اور ۱۶؍ یوٹیلیٹی ایجنٹس کی۔ یہ منظر ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔ ایک طرف یونین کا دعویٰ ہے کہ انٹرویو کیلئے ۵؍ لاکھ امیدوار جمع ہوئے تھے وہیں اے آئی اے ایس ایل کے سی ای او رام بابو چنتا چیروو نے بتایا کہ ایپلی کیشن فارم جمع کرنے کیلئے ۱۵؍ ہزارافراد آئے تھے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گجرات کے ایک پرائیویٹ فرم میں انٹرویو کیلئے بڑے پیمانے پر امیدوار جمع ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK