• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: کووڈ۱۹؍ کے بعد معمر آبادی کے نام پراپرٹی رجسٹریشن میں ۲۰۰؍ فیصد اضافہ

Updated: August 31, 2024, 4:10 PM IST | Mumbai

نائٹ فرینک انڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کی معمر آبادی (۶۱؍ سال اور اس سے زیادہ عمر والے افراد) کے درمیان جائیداد کے اندراج میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ۲۰۲۴ء کے آخر تک ممبئی میں معمر شہریوں کے ذریعے پراپرٹی اندراج کی تعداد ۲۳؍ ہزار سے تجاوز کر جائے گی جس کا مارکیٹ شیئر ۱۸؍ فیصد ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پراپرٹی کنسلٹنسی فرم، نائٹ فرینک انڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کی معمر آبادی (۶۱؍ سال اور اس سے زیادہ عمر والے افراد) کے درمیان جائیداد کے اندراج میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، معمر شہریوں کے ذریعے پراپرٹی اندراج میں ۲۰۴؍ فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ۲۰۲۰ء میں کل اندراج ۷؍ ہزار ۵۵۴؍ تھے جو تیزی سے بڑھ کر ۲۰۲۴ء میں ۱۵؍ ہزار ۲۷۶؍ تک جاپہنچے ہیں۔ معمر شہریوں کی پراپرٹی اندراج کا کل حصہ ۲۰۲۰ء میں ۱۲؍ فیصد تھا جو ۲۰۲۳ء میں ۱۸؍ فیصد ہو گیا۔ ۲۰۲۳ء میں ۲۲؍ ہزار ۸۴۹؍ معمر شہریوں نے جائیداد کی خریداری کا اندراج کیا اور جولائی ۲۰۲۴ء تک یہ تعداد ۱۵؍ ہزار ۲۷۶؍ تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: وقف ترمیمی بل پرعوام اور تنظیموں سے تجاویز طلب، جے پی سی کی دوسری میٹنگ کا انعقاد

 نائٹ فرینک انڈیا کا اندازہ ہے کہ ۱۸؍ فیصد مارکیٹ شیئر کو برقرار رکھتے ہوئے، ۲۰۲۴ء کے آخر تک معمر شہریوں کی جائیداد اندراج کی کل تعداد ۲۳؍ ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دیگر عمر کے افراد کے مقابلے، ۶۱؍ سے زائد عمر کے افراد کے مارکیٹ شیئر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء، ۳۰؍ سے ۴۵؍ سال کی عمر کا گروپ، جو پراپرٹی کے اندراج میں سب سے زیادہ حصہ پر قابض ہے، کا شیئر ۲۰۲۰ء میں ۴۸؍ فیصد سے کم ہو کر ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۴ء تک ۴۰؍ فیصد ہوگیا ہے۔ 
نائٹ فرینک انڈیا کے مطابق، کووڈ۱۹؍ وبا کے بعد طرز زندگی میں تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں اور گھرانوں کی ترجیحات میں بدلاؤ آئے ہیں۔ خریداروں کے درمیان کرائے کے مکانات کی بجائے گھر خریدنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ اب، بڑی تعداد میں معمر شہری بڑے اپارٹمنٹس کا انتخاب کر رہے ہیں جن میں بڑے گھرانے آرام سے رہ سکیں اور اپنے طرز رہائش کو بہتر بنایا جا سکے۔ نائٹ فرینک انڈیا کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر سشیر بیجل نے کہا کہ ۲۰۲۰ء کی وبا کے بعد خریداروں کی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے اور بڑے اور بہتر گھروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ معمر شہریوں کا بڑھتا ہوا حصہ مارکیٹ میں رجائیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہمین توقع ہے کہ اس رجحان سالِ رواں کے بقیہ ماہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK