• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: ۳۰؍ مئی سے ۵؍ فیصد کٹوتی، بی ایم سی کی شہریوں سے پانی کی بچت کی اپیل

Updated: May 25, 2024, 2:35 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بی ایم سی نے آج اپنے ایکس پوسٹ پر کہا ہے کہ پانی کی قلت کے پیش نظر شہری انتظامیہ ۳۰؍ مئی سے ۵؍ فیصد پانی کی کٹوتی کرے گی جبکہ ۵؍ جون سے یہ کٹوتی ۱۰؍ فیصد ہوجائے گی۔ یہ کٹوتی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تسلی بخش بارش نہیں ہو جاتی اور آبی ذخائر میں خاطر خواہ ذخیرہ نہیں ہو جاتا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعرات ۳۰؍ مئی ۲۰۲۴ء سے ممبئی میٹروپولیٹن سٹی (بی ایم سی کے دائرہ اختیار) میں ۵؍ فیصد پانی کی کٹوتی اور بدھ ۵؍ جون ۲۰۲۴ء سے ۱۰؍ فیصد پانی کی کٹوتی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد پانی کے ذخیرہ کو زیادہ عرصہ تک باقی رکھنا ہے تاکہ شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ نہ پیدا ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی پولیس نے امریکی بزنس مین نیویل رائے سنگھم اور ۲؍ صحافیوں کو طلب کیا

آج (۲۵؍ مئی ۲۰۲۴ء) تک، ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والے ڈیموں میں کل ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار ۲۰۲؍ ملین لیٹر پانی ہے۔ اس وقت۱۴؍ لاکھ ۴۷؍ ہزار ۳۶۳؍ ملین لیٹر سالانہ ضرورت کے مقابلے میں صرف ۶۹ء۹؍ فیصد پانی دستیاب ہے۔ بی ایم سی انتظامیہ پانی کے ذخیرے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر روز منصوبہ بند طریقے سے پانی فراہم کر رہی ہے۔ پانی کی کٹوتی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تسلی بخش بارش نہیں ہو جاتی اور آبی ذخائر میں خاطر خواہ ذخیرہ نہیں ہو جاتا ہے۔
بی ایم سی نے اپنے ایکس پر پوسٹ کیا کہ شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، بی ایم سی نے شہریوں سے پانی کا صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے اور اس کے ضیاع سے بچنے کی تلقین کررہی ہے۔ بی ایم سی نے کہا کہ شہری پانی کی بچت کے اقدامات کریںاور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK