• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی ہوائی اڈے پر۲۰۲۴ء میں۶۴۰۰۰؍ گمشدہ اشیاء،۳۰؍ فیصداشیاء مالکان کو لوٹادی گئی

Updated: February 09, 2025, 4:32 PM IST | Mumbai

ممبئی ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق ہر ماہ ۵۰۰۰؍ اشیاء مسافر اپنے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ ۲۰۲۴ء کل ۶۴۰۰۰؍ گمشدہ اشیاء میں سے ۹۵۸۸؍ اشیاء ان کے مالکان کو لوٹادی گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی کے شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کے مطاق سال ۲۰۲۴ء میں مسافروں نے اپنے پیچھے ۶۴۰۰۰؍ اشیاء چھوڑی، ان گمشدہ اشیاء میں سے ۹۵۸۸؍ اشیاء ان کے مالکان کو لوٹائی گئیں۔جبکہ ہر ماہ ۵۰۰۰؍ اشیاء مسافر ہوائی اڈے پر بھول جاتے ہیں۔ ان اشیاء میں ۳۰؍ فیصد اشیاء کو قیمتی اشیاء قرار دیا گیا، اوران میں سے ۸۰؍ فیصد قیمتی اشیاء ان کے مالکان کو واپس کر دی گئیں۔سی ایس ایم آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بقیہ ۷۰؍ فیصد غیر دعوی شدہ اشیاء کو۹۰؍ دنوں کے بعد این جی او کو عطیہ کردیا گیا تھا۔ ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق، زیادہ تر گمشدہ اشیاء زیادہ بھیڑ والے شعبوں جیسے کہ سیکورٹی چوکیوں، بورڈنگ گیٹس، لاؤنج، سگریٹ نوشی کے علاقوں اور فوڈ کورٹس میں پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور،۱۹۳؍ ممالک کا ویزا فری

ایک اہلکار نے بتایا، ’’پیچھے رہ جانے والی اشیاء میں نقدی، زیورات، ضروری دستاویزات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے جیکٹ، موبائل فون اور ایئر فون شامل ہیں۔ عہدیداروں نے نامہ نگار کو بتایا کہ بٹوے، فون، پاسپورٹ اور کلائی گھڑیاں وہ عمومی چیزیں ہیں جوزیادہ تر مسافربھول جاتے ہیں۔ سی ایس ایم آئی اے نے ائر فون، چشمے اور بیلٹ کو ذخیرہ کرنے کیلئے ایک مضبوط ٹیگنگ نظام قائم کیا ہے۔ یہ طریقہ کار اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ان شیاء کو کم سے کم نقصان پہنچے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK