• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور،۱۹۳؍ ممالک کا ویزا فری

Updated: February 09, 2025, 12:57 PM IST | New Delhi

دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور جاپان ،ہندوستان ۸۰؍ ویں مقام پر ، صرف ۵۶؍ ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

برطانیہ کی مشہور تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے  ۲۰۲۵ءکی پاسپورٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق  سنگاپو کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ بن گیا ہے جو۱۹۳؍ ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان کو  ۸۰؍ویں نمبر  پر جگہ ملی ۔ ہندوستانی شہری صرف ۵۶؍ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں اور اتفاق سے یہ کچھ چھوٹے موٹے ممالک ہی ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک نے فی الحال ہندوستان کیلئے دل بڑا نہیں کیا ہے۔  ہینلے پاسپورٹ  انڈیکس  کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں  جنوبی کوریا اور جاپان مشترکہ طور پر  دوسرے نمبرپر  ہیں۔ یہاں کے شہریوں کو ۱۹۰؍ممالک میں بغیر ویزا کے داخلے کی سہولت حاصل ہے جبکہ یورپی ممالک جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ، فن لینڈ اور ڈنمارک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر ہیں۔ ان ممالک  کے شہریوں کو ۱۸۷؍ ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: پھر تشدد، جابجا آتشزنی اور توڑ پھوڑ، متعدد لیڈروں کے گھر نذر آتش

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ سب سے زیادہ ترقی کرنے والا پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے  جو ۲۰۱۵ء میں ۳۲؍ ویں نمبر پر تھا، لیکن تازہ فہرست میںآٹھویں نمبر پرآگیا ہے۔ اس کے پاسپورٹ کے ساتھ ۱۸۴؍ ممالک میں ویزا فری سہولت ملتی ہے۔چین نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔۲۰۱۵ء میں وہ ۹۴؍ ویںنمبر پر تھا لیکن تازہ رینکنگ میں اسے ۵۹؍ واں نمبر حاصل ہوا ہے جس سے چینی شہریوں کو ۸۳؍ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہو گی ۔ 
 ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق وینزوئیلا سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا ملک رہا  جو ۲۰۱۵ء میں دوسرے  نمبر پر تھا لیکن اب ۴۴؍ ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس فہرست میں امریکہ بھی شامل ہے جو  پہلے تیسرے مقام پر تھا لیکن اب نویں نمبر پر آگیا ہے۔  ہندوستان کے پڑوسی ممالک سے موازنہ کیا جائے تو میانمار ۸۸؍ ویں، سری لنکا ۹۱؍ ویں، بنگلہ دیش ۹۳؍ ویں، نیپال ۹۴؍ ویں اور پاکستان ۹۶؍ ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے سب سے کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں سب سے نیچے ۹۹؍ ویں نمبر پر افغانستان ہے ۔ اس کے شہریوں کو صرف ۲۵؍ ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے جبکہ شام ۹۸؍ ویں نمبر پر اور عراق ۹۷؍ ویں نمبر پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK