• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکوریٹی سخت کردی گئی

Updated: November 14, 2024, 2:00 PM IST | Mumbai

ممبئی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس شخص نے فون پر بتایا کہ آذربائیجان جانے والے مسافر کے بیگ میں بم تھا۔ دھمکی ملتے ہیپولیس نے فوری طور پرسیکوریٹی سخت کردی۔ تاہم، ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

External view of Mumbai Airport. Photo: INN.
ممبئی ایئر پورٹ کا بیرونی منظر۔ تصویر: آئی این این۔

ممبئی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ نامعلوم شخص نے فون کرکے دھمکی دی ہے۔ اس شخص نے فون پر بتایا کہ آذربائیجان جانے والے مسافر کے بیگ میں بم تھا۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ محمد نامی شخص دھماکہ خیز مواد لے کر ممبئی سے آذربائیجان جا رہا تھا۔ ممبئی ایئرپورٹ کے سی آئی ایس ایف کنٹرول روم پر کال آئی۔ اس کے بعد پولیس کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا جس کے بعد حکام نے ایئرپورٹ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: جوگیشوری: ادھو اور شندے شیوسینا کے کارکنوں میں تصادم

گزشتہ چند مہینوں میں ملک کے کئی ہوائی اڈوں کو بم سے حملے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے اور بعض اوقات اچانک چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔ ممبئی ایئر پورٹ پر بم کی دھمکی ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر یہاں سیکوریٹی سخت کردی۔ ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران محتاط رہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK