• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھاراوی: محبوب سبحانی مسجد کے ایک حصہ کو منہدم کرنے کی کوشش،علاقے میں کشیدگی

Updated: September 21, 2024, 4:38 PM IST | Mumbai

دھاراوی، ممبئی کے ایک علاقے میں اس وقت تنازعے پھیل گیا جب مقامی محبوب سبحانی مسجدکے ایک حصے کو غیر قانونی بتا کر منہدم کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقامی شہریوں کی مداخلت کے بعد بی ایم سی کو کارروائی روکنی پڑی۔ بی ایم سی حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کر لیا تھا۔

Local citizens can be seen at the scene. Photo: INN
جائے وقوع پر مقامی شہری دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

دھاراوری، ممبئی کے ایک علاقے میں اس وقت تنازعے پھیل گیا جب شہری انتظامیہ کے اہلکار محبوب سبحانی مسجد کے ایک حصے کو غیر قانونی بتاکر منہدم کرنے کیلئے پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) جب مسجد کے پاس پہنچی تو مقامی شہریوں نے بی ایم سی کی انہدامی گاڑی کو گھیر لیا تھااور انہوں نے بی ایم سی کو مسجد کے حصے کو منہدم کرنے سے روکا۔ مسلم طبقے نے محبوب سبحانی مسجد کے انہدام کی سخت مخالف کی ہے۔

ہجوم نے بی ایم سی کی اس گاڑی پر حملہ کیا جو انہدامی کارروائی کیلئے لائی گئی تھی جس کے نتیجے میں بی ایم سی کی دونوں گاڑیاں توڑ پھوڑ دی گئی ہیں۔مقامی شہریوں نے سڑک پر جمع ہوکر سڑک کو بلاک کر دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہےکہ مسجد کا وہ حصہ، جسے بی ایم سی منہدم کرنا چاہتی ہے، نیا نہیں ہے لیکن گزشتہ کچھ ماہ سےاس کی تعمیر جاری ہے۔ 

مقامی شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ شہری انتظامیہ نے اتنے دنوں سے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا تو اب کیوں مسجد کے ایک حصے کو منہدم کرنا چاہتی ہے؟ بی ایم سی کے حکام نے کہا ہے کہ ’’ حالات اب قابو میں ہیں کیونکہ مقامی شہری، جن میں ہندو اور مسلمان شامل ہیں، جائے وقوع پر امن برقرار رکھنے کیلئے پہنچ گئے تھے۔ پولیس کی فوری مداخلت کے سبب حالات اب قابو میں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK