ممبئی میں موسلادھار بارش کے دوران گرانٹ روڈ مغرب میں سائی دھونیشا نامی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی ہیں جبکہ ۴؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اب بھی ۴؍ افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
EPAPER
Updated: July 20, 2024, 4:52 PM IST | Mumbai
ممبئی میں موسلادھار بارش کے دوران گرانٹ روڈ مغرب میں سائی دھونیشا نامی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی ہیں جبکہ ۴؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اب بھی ۴؍ افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
ممبئی میں موسلادھار بارش کے دوران گرانٹ روڈ کے مغرب میں مہاڈا کی سائی دھونیشا نامی عمارت کا ایک حصہ گر جانے کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہوئی ہیں جبکہ ۴؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بریگیڈ حکام کے مطابق ۱۳؍ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ آج صبح ۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر گرانٹ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔ ملبے میں اب بھی ۴؍ افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے حکام راحت رسانی کا کام کر رہے ہیں۔ قبل ازیں مہاڈا نے روبی نساء بلڈنگ کونوٹس جاری کیا تھا۔
STORY | Woman dead, three injured after part of building`s balcony crashes in #Mumbai
— Press Trust of India (@PTI_News) July 20, 2024
READ: https://t.co/oW0pf7MPy5
VIDEO:
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/AAX2xJyTV5
یہ بھی پڑھئے: اب پورے یوپی میں کانوَڑ یاترا کے روٹ پر دکان مالک کا نام لکھنا ہوگا
رپورٹس کے مطابق عمارت کی بالکونی اور دوسرے اور تیسرے منزلے کا کچھ حصہ منہدم ہوا ہے۔ بی ایم سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوتھے منزلے پر۷؍ تا ۸؍ افراد پھنسے ہوئے ہیں اور متعدد ٹولز کے ذریعے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ نے لیول ایک ایمرجنسی نافذ کیا ہے۔
اہلکار متاثرین کو بچاتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب، انوراگ اہیرے