’’ایشیاء کے ۵۰؍ بہترین ریستوراں‘‘ کی فہرست میں ممبئی کے ماسک ریستوراں کوملک کا بہترین ریستوراں قرار دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
’’ایشیاء کے ۵۰؍ بہترین ریستوراں‘‘ کی فہرست میں ممبئی کے ماسک ریستوراں کوملک کا بہترین ریستوراں قرار دیا گیا ہے۔
ممبئی کے ’’ماسک ریستوراں‘‘کو ایشیاء کے ۵۰؍ بہترین ریستوراں کی فہرست میں ممبئی کے ماسک ریستوراں کو ملک کا بہترین ریستوراںقرار دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’دی ورلڈ ۵۰؍ بیسٹ‘‘ کے مطابق ممبئی کے ماسک ریستوراں کو ملک کا بہترین ریستوراں قرار دیا گیا ہے۔ ممبئی کے اس ریستوراں نے ۲۰۲۲ء، ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء کے بعد چوتھی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔’’دی ورلڈ ۵۰؍ بیسٹ‘‘ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہاں ہر طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد اقوام متحدہ کا موجودگی محدود کرنے کا فیصلہ
ریستوراں نے ’’ایشیاء کے ’’۵۰؍ بہترین ریستوراں ۲۰۲۵‘‘کی فہرست میں ۱۹؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔ ۲۰۲۴ءمیں اس ریستوراں نے اسی فہرست میں ۷۸؍ واں مقام حاصل کیا تھا۔ادیتی دوگرریستوراں کی بانی، ڈائریکٹر اورسی ای او ہیں جبکہ ورون تتلانی ہیڈ چیف ہیں۔ یہ ریستوراںخاص طور پر اپنے ۱۰؍ کورس کے ٹیسٹنگ مینو کیلئے جانا جاتا ہے جو بڑے پیمانے پر ہندوستان میں چاول کی پیداوار کی نشاندہی کرتے ہیں۔