• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وجے مالیا کے خلاف ممبئی کی خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا

Updated: July 02, 2024, 10:26 PM IST | Mumbai

بینکوں سے ۹۰۰۰؍ کروڑ کا قرض لے ملک سے فرار ہونے والے بزنس مین وجے مالیا کے خلاف ممبئی کی خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ وارنٹ سی بی آئی کی شکایت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

Fugitive accused Vijay Mallya. Photo: INN
مفرور ملزم وجے مالیا۔ تصویر : آئی این این

بار اور بینچ نے منگل کو بتایا کہ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے مفرور ملزم وجے مالیا کے خلاف انڈین اورسیز بینک کے ۱۸۰؍ کروڑ قرض کے دھوکہ دہی معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے، ٹائمس آف انڈیا کے مطابق یہ حکم خصوصی جج ایس پی نائیک نمبالکر نے ۲۹؍ جون کو دیا تھا لیکن عوامی طور پر اسے پیر کو ظاہر کیا گیا۔نمبالکر نے یہ حکم مفرور ملزم وجے مالیا کے خلاف جاری کئے گئے دیگر غیر ضمانتی وارنٹ پر غور کرنے کے بعد سنایا۔انہوں نے کہا کہ کئی غیر ضمانتی وارنٹ التوا میں پڑے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم قانونونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے فرار ہو گیا ہے اور مفرور معاشی مجرم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے،لہذاسمن جاری کرناکسی بھی مقصد کا حصول نہیں ہوگا۔ یہ حکم سی بی آئی کی ایک عرضی پر دیا گیا ۔مرکزی ایجنسی نے کہا کہ مالیا نے جان بوجھ کر قرض کی رقم کی ادائیگی نہیں کی جس کے سبب سرکاری بینک انڈین اوورسیز بینک کو ۱۸۰؍ کروڑ روپئے کا نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھئے: چمبور: ڈی کے مراٹھے کالج کے طلبہ پر پھٹے اور عریاں لباس پہننے پر پابندی

۲۰۱۶ء میں مالیا پر ہندوستانی قانون کی دفعہ(۱۲۰؍بی)مجرمانہ سرگرمی،دھوکا(دفعہ ۴۲۰؍) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، اس کے علاوہ اس پر انسداد بد عنوانی کے تحت بھی معاملہ درج کیا گیا۔مالیا مارچ ۲۰۱۶ء میں ملک سے فرار ہو گیا تھا اور تب سے وہ متحدہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہے،حکومت ہند اس کی حوالگی کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اس پر بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکے۔ واضح رہے کہ مالیا نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سربراہی میں مختلف بینکوں سے اپنی کنگ فشر ایئر لائینس جو بند ہو چکی ہے کے نام پر ۹؍ ہزار کروڑ روپئے کا قرض لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK