• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منور فاروقی کے خلاف او ٹی ٹی شو پر مبینہ ’توہین آمیز‘ تبصرے کی شکایت درج

Updated: February 23, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi

مشہور مزاح نگار اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے خلاف ان کے اوٹی ٹی شو میں مبینہ توہین آمیز تبصرے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت میں مزاح نگاروں اور آزاد مواد تخلیق کرنے والوں کو مشکل دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

Stand-up comedian Munawar Farooqi Photo: INN
اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی۔ تصویر: آئی این این

ایسا لگتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت میں مزاح نگاروں اور آزاد مواد تخلیق کرنے والوں کو مشکل دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ مزاح نگار سمے رائنا کے شو’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ پر ہونے والے شدید رد عمل کے بعد،اب مزاح نگار منور فاروقی اپنے اسٹریمنگ شو پر مبینہ تبصرے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔وکیل امیتا سچدیوا نے اتوار کو اپنے’ ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے منور فاروقی کے خلاف او ٹی ٹی شو ’ہفتہ وصولی‘ پر مبینہ تبصرے کی شکایت درج کرائی ہے۔امیتا نے منور کو ’عادتاً مجرم‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ شو پر ان کے مبینہ تبصرے سے متعدد مذاہب کی توہین ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عمرہ کی تصویرشیئر کرنے کے بعد کرکٹر محمد سراج کو آن لائن بدسلوکی کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ’’ جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے والے ان کے شو ’ہفتہ وصولی‘ کیلئے، بی این ایس کی دفعہ ۱۹۶؍،۲۹۹؍، اور۳۵۳؍ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ، آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت فحاشی کو فروغ دینے، متعدد مذاہب کی توہین کرنے، ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے اور نوجوان ذہنوں اور معاشرے کو آلودہ کرنے کےخلاف شکایت درج کرائی ہے۔یہ شکایت ای میل کے ذریعے ارسال کی گئی ہے، اور پیر کو ذاتی طور پر جمع کرائی جائے گی۔ اگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو انصاف کے حصول کیلئے عدالت کا رخ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: شرانگیزوں کا دبائو، درگاہ کے احاطہ میں انہدامی کارروائی

واضح رہے کہ یہ منور فاروقی کے خلاف کوئی پہلی شکایت نہیں ہے۔اس سے قبل انہوں نے مدھیہ پردیش کے اندور میں منرو کیفے میں ایک اسٹینڈ اپ شو کیا تھا، جسے بی جے پی ایم ای اے مالنی گور کے بیٹے ایکلویہ سنگھ گور نے روک دیا تھا، جنہوں نے منور پر ہندو دیوتاؤں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے بارے میں توہین آمیز مذاق کرنے کا الزام لگایا تھا۔۲؍ جنوری کو انہیں مدھیہ پردیش پولیس نے ان کے مزاحیہ شو کے دوران گرفتار کر لیا، یہ کہتے ہوئے کہ انہیں نفرت انگیز تقریر کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے پاس منور کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری کوآزادی اظہاپر حملہ قرار دے کر سخت تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK