Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرمو نے سلوواک کمپنیوں سے ’میک ان انڈیا‘ پہل میں شامل ہونے کی اپیل کی

Updated: April 12, 2025, 11:08 AM IST | New Delhi

صدر دروپدی مرمو، جو سلوواکیہ کے دورے پر ہیں، نے سلوواک کمپنیوں سے ہندوستان کی `میک ان انڈیا پہل میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

President Droupadi Murmu and President of Slovakia Peter Pellegrini. Photo: PTI
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور سلوواکیہ کے صدر پیٹر پلیگرینی۔ تصویر: پی ٹی آئی

صدر دروپدی مرمو، جو سلوواکیہ کے دورے پر ہیں، نے سلوواک کمپنیوں سے ہندوستان کی `میک ان انڈیا پہل میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے دورہ کے دوسرے دن جمعرات کو براٹیسلاوا میں سلوواکیہ-انڈیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
 صدر جمہوریہ نے کہاکہ ’’ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران ہمارے ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے تجارتی دائرے کو متنوع بنانے کے امکانات تلاش کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایپل کا ٹیرف سے بچنے کا انوکھا منصوبہ

انہوں نے کہاکہ ’’ہندوستان قابل ذکر تبدیلی سے گزر رہا ہے اور ٹیکنالوجی، اختراع اور پائیدار ترقی میں ایک عالمی لیڈر کی شکل میں  ابھر رہا ہے۔ ہم نے قابل تجدید توانائی، ڈجیٹل ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، آٹو اور آٹو اجزاء، فارما اور بایو ٹیکنالوجی، خلائی اور فنٹیک میں نمایاں کامیابی دیکھی ہے۔ امید ہے کہ ہندوستان ۵؍ ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا اور آنے والے برسوں میں ہم اپنے دوستوں کی طرح شراکت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘
 صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے  اور سلوواکیہ جس کی مضبوط صنعتی بنیاد اور یورپ میں اسٹریٹجک مقام ہے، گہرے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ یوروپی یونین کے ایک اہم رکن اور آٹوموٹو، دفاعی اور ہائی ٹیک صنعتوں کے ایک مرکز کے طور پر، سلوواکیہ ہندوستان کی وسیع صارفی منڈی، ہنر مند افرادی قوت اور فروغ پزیر اسٹارٹ اپس ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے کیلئے اچھی پوزیشن میں ہے۔ 
 انہوں نے سلوواک کمپنیوں کو ہندوستان کی `میک ان انڈیا پہل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سلوواکیہ-انڈیا بزنس فورم ہم آہنگی کو تلاش کرنے اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت  قائم کرنے کیلئے  ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK