ایلون مسک نے تمام سرکردہ اے آئی کے چیٹ بوٹ کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے جس میں چین کا ڈیپ سیک، اور اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی شامل ہے گروک ۳؍ لانچ کیا۔
EPAPER
Updated: February 18, 2025, 9:01 PM IST | Washington
ایلون مسک نے تمام سرکردہ اے آئی کے چیٹ بوٹ کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے جس میں چین کا ڈیپ سیک، اور اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی شامل ہے گروک ۳؍ لانچ کیا۔
ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت کے منصوبے ایکس اے آئی نے آج اپنے تازہ ترین اے آئی گروک ۳؍ کو لانچ کیا۔ اس تقریب میں مسک نے دعویٰ کیا کہ یہ اے آئی دنیا میں سب سے زیادہ جدید اور طاقتور ہے۔مسک اور ان کی ٹیم نے کہا کہ گروک ۳؍ کی صلاحیتیں موجودہ تمام اے آئی کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔بشمول ڈیپ سیک، اور چیٹ جی پی ٹی ۔مسک نے روشنی ڈالی گروک ۳؍ کی ترقی استدلال کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے، جس کا مقصد صارفین کو زیادہ درست اور سیاق و سباق سے متعلقہ جوابات فراہم کرنا ہے۔مسک نے یہ بھی کہا کہ گروک میں روزانہ تبدیلی آئے گی؛ ساتھ ہی ایک ہفتے میں آواز کی بات چیت کی خصوصیت شامل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک کو دیگرممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت دینا پاگل پن: بل گیٹس
گروک آج سے ایکس پر پریمیم پلس سبسکرائبرز کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔انہیں ان خصوصیات تک رسائی کیلئے اپنے ایکس ایپ کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اسی کے ساتھ مسک نے ایکس اے آئی پر اے آئی گیم اسٹوڈیو بھی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔گروک۳؍ کیلئے ایک نئی ویب سائٹ گروک ڈاٹ کام بھی شروع کی گئی ہے۔ دریں اثناء گروک۳؍ اپ ڈیٹ گروک آئی او ایس ایپ پر بھی دستیاب ہوگا۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر رجسٹرکرنے کیلئے دستیاب ہے۔گروک۳؍ پریمیم پلس سبسکرائبر کیلئے اولین طور پر دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ ایکس اے آئی نے سپر گروک کا بھی اعلان کیا ہے ، جو مزید صلاحیتوں سے لیس ہوگا، ساتھ ہی آنے والے تمام نئے فیچر تک اس کی سب سے پہلے رسائی ہوگی۔یہ گروک ایپ اور نئی ویب سائٹ گروک ڈاٹ کام دونوں کیلئے دستیاب ہے۔