• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’مسلم انتہا پسند نیویارک پر قابض‘ اسرائیلی قونصل جنرل کے بیان پر ہنگامہ

Updated: July 01, 2024, 5:11 PM IST | Inquilab News Network | New York

گزشتہ دن نیویارک میں اسرائیل کے نئے قونصل جنرل اوفیر اکونیس نے نیویارک کے شہریوں کو "انتہا پسند مسلم قبضہ" کے خلاف جاگنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد انہیں امریکی مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Ofir Akunis. Photo: X
ل اوفیر اکونیس۔ تصویر : ایکس

گزشتہ دن نیویارک میں اسرائیل کے نئے قونصل جنرل اوفیر اکونیس نے نیویارک کے شہریوں کو "انتہا پسند مسلم قبضہ" کے خلاف جاگنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد انہیں امریکی مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کاؤنسل برائے امریکی اسلامی تعلقات کی نیویارک شاخ نے نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اوفیر اکونیس کے بیان کی شدید مذمت کی۔ 

اکونیس نے اپنے بیان میں نیویارک کے حالات کا موازنہ لندن (برطانیہ)، مالمو (سویڈن) اور پیرس (فرانس) سے کیا اور کہا کہ یہ شہر مسلم انتہا پسندوں کے قبضہ میں ہیں۔ اکونیس نے نیویارک شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے:علی گڑھ ہجومی تشدد: مہلوک فرید کو مسلمان ہونے کے سبب نشانہ بنایا گیا: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں انکشاف

انٹرویو میں اکونیس نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میں یہودی مخالف لہر، امریکی تاریخ میں سب سے بدترین درجہ پر ہے۔ ۱۹؍ ویں صدی میں یہودیوں کی بڑی تعداد میں امریکہ ہجرت کے بعد ایسی لہر دیکھنے نہیں ملی جو آج نیویارک میں دیکھنے مل رہی ہے۔ اکونیس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کاؤنسل برائے امریکی اسلامی تعلقات کی نیویارک شاخ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عفاف ناصر نے کہا کہ یہ اپیل عوام کو جگانے کیلئے نہیں بلکہ نفرت اور تشدد کو بڑھاوا دینے کیلئے کی گئی ہے۔ نیویارک شہر کے مسلم اور عرب آبادی سمیت عرب نژاد امریکیوں کو نشاںہ بنایا جائے گا۔ عفاف ناصر نے مزید کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی لیڈران نے ایسے جھوٹے اور نفرت پر مبنی اپیلوں کی سختی سے  تردید کرنی چاہئے۔ 
انٹرویو میں انہوں نے امریکہ میں بڑھتی اسلام کے تئیں تعصب اور نفرت پر مبنی جرائم کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل کو اس سلسلے میں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں ہیں جوپچھلے۳۰؍ سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ 

سال رواں کے اوائل میں کونسل کے قومی دفتر کی جانب سے ریلیز کی گئی شہری حقوق کی رپورٹ کے مطابق کونسل کو ۲۰۲۳ء میں ۸؍ ہزار ۶۰۱ شکایتیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے نصف سے زائد شکایات ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد درج کی گئیں۔ کونسل کی تیس سالہ تاریخ میں کبھی اتنی تعداد میں شکایتیں موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK