سنیچر کی صبح ۲؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر ایک ۴؍ منزلہ عمارت ڈھے گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ۱۴؍ افراد کو بچایا ہے جن میں سے ۴؍ کی موت ہوچکی ہے۔ متعدد ملبے تلے دبے ہیں۔ بچاؤ آپریشن جاری ہے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2025, 2:57 PM IST | New Delhi
سنیچر کی صبح ۲؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر ایک ۴؍ منزلہ عمارت ڈھے گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ۱۴؍ افراد کو بچایا ہے جن میں سے ۴؍ کی موت ہوچکی ہے۔ متعدد ملبے تلے دبے ہیں۔ بچاؤ آپریشن جاری ہے۔
دہلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں سنیچر کی صبح ایک چار منزلہ عمارت گر گئی، جس میں کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر ملبے تلے دبے ہیں۔ یہ خوفناک لمحہ کیمرے میں قید ہوگیا ہے اور اس کا ویڈیو وائرل ہے۔ یہ حادثہ صبح ۳؍ بجے کے قریب گنجان آباد علاقے مصطفیٰ آباد میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق عمارت اس وقت اچانک نیچے آگئی جب رہائشی سو رہے تھے جس سے انہیں نکالنے کا وقت نہیں مل سکا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ اب تک ۱۴؍ افراد کو بچا لیا گیا ہے، حالانکہ ان میں سے چار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ آٹھ سے دس افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:حماس کا جنگ کے خاتمے کا مطالبہ، عبوری جنگ بندی ٹھکرادی
نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، دہلی پولیس اور دہلی فائر سروسیز کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں تاکہ تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ) سندیپ لامبا نے تباہی کی تصدیق کی۔ انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’چودہ لوگوں کو بچا لیا گیا، لیکن ان میں سے چار دم توڑ گئے۔ یہ چار منزلہ عمارت تھی۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور تقریباً آٹھ سے دس لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔‘‘ ڈویژنل فائر آفیسر راجندر اٹوال نے بتایا کہ صبح ۲؍ بجکر ۵۰؍ منٹ کے قریب ہمیں کال موصول ہوا۔ جب ہم موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ پوری عمارت گر چکی تھی، اور لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے تھے۔ این ڈی آر ایف، فائر سروسیز اور پولیس ٹیمیں مل کر انہیں بچانے کا کام کررہی ہے۔ ‘‘
#WATCH | Delhi: Mustafabad building collapse caught on camera.
— ANI (@ANI) April 19, 2025
As per Delhi Police, "Among the 10 people who were taken out, 4 succumbed. Rescue operations still underway"
(Source - local resident) https://t.co/lXyDvOpZ3q pic.twitter.com/NlknYWODRR