• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایم وی اے نے مہایوتی کا ’غداروں کا پنچنامہ‘ جاری کیا

Updated: October 14, 2024, 11:56 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

پنچنامہ سے عوام کو بیدار کرنے کا اعلان۔ شیواجی مہاراج، شاہو، پھلے اور امبیڈکر کے مہاراشٹر کو مودی اور شاہ کا نہیں بننے دیں گے: مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں کا عزم۔

MVA leaders release the ‘gaddarancha panchnama’. Photo: INN
ایم وی اے کے رہنماؤں نے ’گدرانچہ پنچنامہ‘ جاری کیا۔ تصویر : آئی این این

اسمبلی انتخابات سے قبل مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے) کے لیڈروں نے برسرا قتدار مہا یوتی حکومت کے بدعنوانی کے معاملات پر ’غداروں کا پنچنامہ‘ جاری کیا۔ اس سلسلے میں باندرہ (مغرب )میں واقع ہوٹل تاج لینڈس اِن میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں مہاوکاس اگھاڑی کے بڑے لیڈروں نے عزم کیا ہے کہ وہ شیواجی مہاراج، شاہو مہاراج، پھلے اور امبیڈکر کے مہاراشٹر کو مودی اور شاہ کا مہاراشٹر بننے نہیں دیں گے۔ ان لیڈروں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پنچنامہ لے کر وہ عوام کےپاس جائیں گے اور انہیں مہا یوتی کی محض اعلانات کرنے والی عوام مخالف حکومت کی کرتوتوں سے باخبر کریں گے۔ 
 اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر شرد پوار، شیو سینا(یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی ( ایم پی سی سی )کے صدر نانا پٹولے، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹی وار، ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ، اراکین پارلیمان سنجے راؤت، اروند ساونت، سپریہ سلے، انیل دیسائی، آدتیہ ٹھاکرےاور دیگر موجود تھے۔ 
 پریس کانفرنس کی شروعات میں نانا پٹولے نے کہاکہ ’’ ممبئی اور ریاست میں لا ء اینڈ آڈر کی صورتحال بگڑی ہوئی ہے۔ کمسن بچی سے لے کر برسر اقتدار پارٹی کے لیڈر محفوظ نہیں توعوام کہاں سے محفوظ ہوں گے۔ رشمی شکلا جن پر غیر قانونی طریقے سے عوامی نمائندوں کی فون ٹیپنگ کا معاملہ ہے انہیں غیر آئینی طو رپر ریاست کا ڈی جی بنا یا گیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:لوکل ٹرین کے ڈبے پٹری سے اترے، سلو لائن ٹھپ

ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ ’’ ہمارا ایجنڈا نوجوانوں کو ملازمت دینا ہے اور ہمارا ہندتوا گھروں کو جلانا نہیں بلکہ گھروں میں دیئے جلا کر انہیں روشن کرنا ہے۔ ہم شیواجی مہاراج کے نظریات پر چلنے والے لوگ ہیں اور اسی لئے پوری ریاست میں ان کے مندر بنانے کا عزم بھی کیا ہے۔ ‘‘ وزیر اعلیٰ کے چہرے کے تعلق سے پوچھنے پر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ’’ جب مہا یوتی اپنے وزیر اعلیٰ کےچہرے کااعلان کرے گی اس کے فوراً بعد ہم بھی اسے ظاہر کر دیں گے۔ ہمیں وزیراعلیٰ کی کرسی کا لالچ نہیں بلکہ ریاست مقصد ہے۔ ‘‘
  شرد پوار نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ’’الیکشن کے پیش نظر حکومت ایسے فیصلوں کا اعلان کر رہی ہے جن پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں۔ لاڈلی بہن کیلئے بھی بجٹ پرویزن نہیں کیا گیا ہے جس سے یہ اسکیم چند دنوں تک ہی چلے گی ، اس کے بعد بند ہو جائے گی۔ عوام مہا یوتی کے جھانسے میں نہیں آئے گی اور یقینی طور پر اقتدار بدلے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK